پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2- 0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابرا عظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 8 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے پریکٹس کے بجائے ہفتے کو آرام کیا۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Well done, Green Shirts! ????
Thank you, Sri Lanka.
Would like to congratulate our national team on winning the ODI series against Sri Lanka. Today was a victory not only for Pakistan’s peaceful and vibrant atmosphere, but also for the strong friendship between Pakistan and Sri…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 14, 2025
’پاکستان کی کامیابی کو نہ صرف ملک کے پرامن اور خوشگوار ماحول کی جیت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط دوستی اور کرکٹ کے فروغ کا اہم سنگِ میل بھی سمجھا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے میں بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے میچ اور سیریز اپنے نام کی۔
محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم اور مینجمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے سیریز کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کے لیے بھرپور محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ جیت قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی بھی عکاس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سابق کپتان بابر اعظم نے آج کے میچ میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، اور 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین پی سی بی سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم مبارکباد محسن نقوی وی نیوز