ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین پی سی بی نے کہا ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج پر امن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے۔ بابر اعظم ۔فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے و سیریز جیتی۔ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر قائل کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کے تمام تحفظات دور کیے اور ان کے ہر مسئلے کو بہترین انداز میں حل کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ذاتی طور پر ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی پاکستان آنے اور میچز دیکھنے کی دعوت دی، تاکہ وہ یہاں کے محفوظ اور خوشگوار ماحول کا خود تجربہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔