دوسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی کپتانی آج شاہین آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔آج بھی پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں، فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش کے ٹھیلوں پر بھی میچ کے اختتام تک پابندی عائد کردی گئی ہے، فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن و سٹیڈیم کے گرد و نواح میں ہوٹلز و عمارتوں کے مالکان اور رہائشیوں سے پابندی پر عملدرآمد کے بانڈز بھی لیے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ناصر جاوید رانا اور محمد یار گوندل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ سکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سائلین کے سامان کو سکینرز سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
سرگودھا ضمنی انتخاب؛مڈھانہ گروپ کا حکومتی امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کی حمایت کا باضابطہ اعلان
اجلاس میں انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، داخلی دروازے پر سپیشل برانچ کے اہلکار سرچنگ کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ایک ایمبولینس کمپلیکس کے باہر مستقل کھڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمپلیکس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے موبائل فون کے غیرضروری استعمال پر پابندی ہو گی۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
مزید :