اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سیز فائر اور انتظامی معاملات پر اختلافات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، ایک اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے، جبکہ تمام اہم فیصلے خود کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی استحکام فورس (ISF) کے ذریعے غزہ کا کنٹرول سنبھالنا اور وہاں سے اسرائیلی افواج کا انخلا یقینی بنانا ہے۔
امریکی منصوبے کے مطابق ISF میں تقریباً 20 ہزار فوجی شامل ہوں گے جنہیں دو سالہ مینڈیٹ کے تحت تعینات کیا جائے گا۔ تاہم امریکا اپنی افواج اس فورس کا حصہ نہیں بنائے گا بلکہ ترکی، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور آذربائیجان جیسے ممالک سے شرکت کے لیے رابطے کر رہا ہے۔
اسرائیل نے ترکی کی ممکنہ شمولیت پر اعتراض اٹھایا ہے، جبکہ عرب ممالک حماس سے ممکنہ جھڑپوں کے خدشے کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اسی دوران امریکا نے اپنے امن منصوبے کی تمام شقوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد میں شامل کر لیا ہے، جس کے تحت غزہ کا انتظام “بورڈ آف پیس” سے فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کیا جائے گا، بشرطیکہ وہ اصلاحاتی پروگرام پر عمل مکمل کرے۔
یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ غزہ کے مستقبل میں اسرائیل کا کردار محدود جبکہ امریکا کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پڈعیدن، ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 3بچوں سمیت 4ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن/محراب پور(نمائندہ جسارت ) مہران ہائی وے جلالجی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار ماں سمیت تین معصوم بچوں کو کچل کر ہلاک کردیا،باپ شدید زخمی،ڈرائیور فرار،مشتعل ورثہ نے لاشیں رکھ کر روڈ بلاک کردیا،مبینہ گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے،پابندی کے باوجود مہران ہائی وے پر ہے وی ٹریفک چلانے پر احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے جلالجی سلطان کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے آگے جانے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موڑسائیکل پر سوار ماں مسمات امیراں شر،چھ سالہ کرم علی شر ،چار سالہ رحیم شر،سات سالہ شیراز شر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ انکا والد غلام رضا شر شدید زخمی ہو گیا،جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،واقع کی اطلاع پر اہلے علاقہ اور ورثہ نے پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جبکہ لاشیں روڈ پر رکھ روکاوٹیں کھڑی کر کے سخت احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹریفک کو معطل کردیا مظاہرین نے کہاکہ پاپندی کے باوجود مہران ہائی پر ہے وی ٹریفک چھوڑنا انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مسلسل حادثادت معمول بنے ہوئے ہیں ہے وی ٹریفک قومی شاہراہ پر ٹول بچانے کے لئے مہران ہائی وے پر آجاتیں ہے،مبینہ مشتعل مظاہرین نے متعدد ٹرالروں،ٹرکوں کے شیشے توڑ دیئے جس کے باعث پولیس نے ہے وی ٹریفک کو واپس قومی شاہراہ پر بھیجنا شروع کردیا روڈ بلاک ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسسٹنٹ کمشنر فیض گنج اور پولیس نے مظاہرین سے مزاکرات اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور مہران ہائی وے پر ہے وی ٹریفک روکنے کی یقین دیہانی پر مظاہراہ ختم کردیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دیں لاشیں آبائی گاوں پارل شر پہنچنے پر کہرام مچ گیا المناک حادثہ پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔دوسری طرف قومی شاہراہ نور پور کے قریب تیز رفتار کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر دو افراد جاںبحق،پانچ زخمی،ڈرائیور فرار،حادثہ زیر تعمیر ون وے شاہراہ کے باعث ہیش آیا، بق قومی شاہراہ پر نور پور کے قریب تیز رفتار کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان منصور کھو کھر اور غلام مصطفی کھو کھر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سعید احمد ،وزیر علی، شاہد حسین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر اہلے علاقہ اور پولیس نے پہنچ کر لاشیوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ قومی شاہراہ کی تعمیر و مرمت کے باعث ٹریفک ون وے جارہی ہے جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں پولیس نے ضرروی کاروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں ہیں لاشیں گھروں میں پہبچنے پر کہرام مچ گیا۔