پڈ عیدن: ٹریفک حادثہ‘ ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-14
پڈعیدن (مانیٹرنگ ڈیسک) پڈعیدن میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ کرم علی، 4 سالہ رحیم، 7 سالہ شیراز اور والدہ امیراں بی بی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد غلام رضا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے مہران ہائی وے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں تباہی مچانے والے طوفان کالمیگی سے ویتنام میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام میں طوفان کی وجہ سے 52 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور تقریباً 2ہزار 600 گھروں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملک کے 6 بڑے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ یا متاثر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ویتنام پہلے ہی ریکارڈ بارشوں اور سیلابوں سے نبرد آزما ہے ۔