بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہرے کو ڈھانپنے، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے تحت گاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ کی نمائش پر پہلے سے ہی پابندی ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پہلے سے پابندی ہے۔
محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث 30 نومبر تک لگائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔