27ویں آئینی ترمیم: 11 نکاتی مسودہ منظر عام پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم مسودہ منظر عام پر آگیا نشانہ کون وی ٹاک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مسودہ منظر عام پر ا گیا نشانہ کون وی ٹاک وی نیوز
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔
آئینی ترمیم کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی بیٹھک کے بعد اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھراور محمد زبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا جو بیان آیا ہے، وہ تشویشناک ہے، پیپلز پارٹی بھی 27ویں ترمیم کے اس ٹوپی ڈرامے میں شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے جان لگا رہی ہے، پی پی پی ذوالفقار بھٹو والی تھی، جس نے آئین کی بنیاد رکھی، بینظیر بھٹو والی تھی، جس نے جمہوریت کےلیے جان دی تھی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔
سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کہاں گیا؟ اس اقتدار کا کیا کرنا ہے جو پاؤں پڑنے کی بنیاد پر دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بھی اپنے سفارشات بھیجی ہیں، اگر ملاقات ہو جاتی ہے تو پریس ریلیز جاری کر دیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کےلیے عوام کے پاس بھی جائیں گے، پارلیمنٹ میں بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔