بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومتِ بلوچستان نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
عمان میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان
غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی، دھماکا خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کی جائے گی۔
پولیس، لیویز اور ایف سی کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کا کہنا گیا ہے، پابندیاں 5 نومبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے لگائی گئیں جو کہ 30 نومبر 2025ء تک نافذالعمل رہیں گی۔
سلواکیہ: 2 ٹرینوں میں تصادم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پابندی ہوگی موٹر سائیکل ڈبل سواری
پڑھیں:
سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
سٹی 42 : سندھ سرکار نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں 13 سالوں کے بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ سرکار نے نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن سیکشن آفسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط کے بعد جاری کیا گیا، جس کے مطابق نئی بھرتیاں پانچ سے 15 گریڈ تک کی کردی جائیں گی ۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
واضح رہے کہ 2013 سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی ۔