Nawaiwaqt:
2025-11-10@08:11:38 GMT

قومی کرکٹر حسن نوازکےگھربیٹےکی ولادت

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

قومی کرکٹر حسن نوازکےگھربیٹےکی ولادت

 پاکستان کے  انٹرنیشنل کرکٹر حسن نوازکےگھربیٹےکی ولادت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر حسن نواز  نے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے3  ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا سیریز کے لیے  نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو شامل کرلیا ہے۔پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا  ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز اور 3 ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں نوجوان بیٹر حسن نواز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی20 سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ٹی20 سیریز کے لیے حسن نواز کی جگہ تجربہ کار بیٹر فخرزمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک روزہ سیریز کے لیے ان کا کوئی متبادل نہیں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ حسن نواز کو اس وقت جاری ملک کے سرفہرست فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر کو شروع ہو رہا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا

تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی؛

سلمان علی آغا (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، عبدالصمد، عثمان طارق

ون ڈے سیریز شیڈول:

11 نومبر – پہلا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 13 نومبر – دوسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 15 نومبر – تیسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

پاکستان، سری لنکا، زمبابوے ٹی20 سیریز شیڈول

17 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 19 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 23 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 29 نومبر – فائنل، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا گیا؟
  • قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش
  • پی سی بی کاسری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  • پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی
  • امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
  • بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • سری لنکا سے سیریز، حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن