اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ انہیں کس نے انٹراپارٹی الیکشن سے روکا تھا،یہ پڑھی لکھی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، برداشت مادہ نہیں،آپ کا نشان گیا تھا، آپ نے اپنی شناخت کیوں کھو دی،یہ ایک ہی ظلم و زیادتی کی بات کررہے ہیں۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ

لیگی سینیٹر نے کہاکہ مشرف کو کس نے ووٹ دیا، بانی پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ تھے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے سو ممبر دے دیں، میں وزیراعظم بنوں گا،ان کاکہناتھاکہ 2018میں آر ٹی ایس کس نے بٹھایا تھا،کس نے جلسے میں کہا تھا کہ آرمی چیف قوم کا باپ ہے۔

آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ 52منٹ میں 52بل اسی ایوان سے پاس ہوئے، اس وقت جمہوریت کہاں تھی،انہوں نے پریذیڈنٹ ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری بنایا ہواتھا،مجرم سیاسی اسیر نہیں ہوتا، منی لانڈرنگ کرنے والا سیاسی اسیر نہیں ہوتا، رانا ثنا اللہ کیلئے آرڈر تھا کہ چینی گرائیں تاکہ کیڑے مکوڑے تنگ کریں۔

27ویں آئینی ترمیم میں ممکنہ تبدیلیاں سامنے آگئیں

ان کاکہناتھا کہ کون سا اسیر ہے جسے 8کمرے دیئے جاتے ہیں، دیسی مرغی اور شہد دیا جاتا ہے،اپوزیشن والے اپنی ترامیم لاتے، کمیٹی میں جاتے،یہ ہمیں بتاتے کہ اس آئینی ترمیم میں مسئلہ کیا ہے،لیگی سینیٹر نے کہاکہ کہتے ہیں آئینی کورٹ کیوں بننی چاہئے،سپریم کورٹ میں 50ہزار کیسز زیرالتوا ہیں وہ کیسے ختم کئے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ جرمنی، اٹلی او ر سپین بھی آئینی عدالت ہیں،آئینی عدالت سے کیا مسئلہ ہے وہ تو بیان کریں،ان کا انتخابی نشان جس قانون کے تحت چھینا گیا وہ آپ کے لیڈر نے بنایا تھا،آپ نے خود گڑھا کھودا جس میں گر گئے۔

جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا غا شاہزیب درانی نے کہاکہ تھا کہ

پڑھیں:

حکمرانوں سے عوام کے حقوق چھین کر واپس لیں گے، گورنر سندھ

سرجانی ٹاؤن (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے سرجانی کے عوام کے حقوق چھین کر واپس لیں گے۔

سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج کے کامیاب جلسے کے شاندار انتظامات پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج اس جلسے کا انعقاد، سرجانی کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے، سرجانی کے غیور عوام دہائیوں سے ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرجانی میں تمام لسانی اکائیوں کا گلدستہ موجود ہے، تمام اکائیوں کی نمائندگی آج اس جلسے میں موجود ہے، سرجانی میں قانون و انصاف کی عملداری کیلئے پولیس کی نفری بڑھانے کی ضرورت ہے، آئی جی سندھ سے ہم کہیں گے کہ سرجانی میں ایک تھانے کا اضافہ کریں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کی بندش اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہیں، عوام شناختی کارڈ کے حصول میں بھی مشکلات کا شکار ہیں، کراچی واٹر کارپوریشن یہاں کارکردگی نہیں دکھا پا رہا، گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی کافی بڑھ چکی ہے، روزگار کے ناکافی مواقع ہیں، آج یہاں عوام کا جم غفیر اپنے مسائل کے حل کیلئے ایم کیو ایم کی جانب دیکھ رہا ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپکو یقین دلاتا ہوں آپ کے حقوق کیلئے ایم کیو ایم آخری دم تک جدوجہد جاری رکھے گی، حکمرانوں سے آپ کے حقوق چھین کر واپس لیں گے، سرجانی اور شہر کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،رانا ثنا اللہ
  • نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں،سینیٹر فیصل واوڈا
  • مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
  • حکمرانوں سے عوام کے حقوق چھین کر واپس لیں گے، گورنر سندھ
  • ہیں کواکب کچھ
  • این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا