اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گا۔

یومِ اقبال کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا، اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ان کا 1930ء کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا، اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی، ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کو خوشحال، پُرامن اور متحد بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا وژن آج بھی ہماری ترقی کی سمت متعین کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اورسیاسی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی پہنچ کر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین
  • شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
  • بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین
  • ڈاکٹر ظفر اقبال بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کیلیے ڈھاکا روانہ