فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آنے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں اور میچ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
فخر زمان کو حسن علی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی
پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز مکمل کی، جو کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔
گرین شرٹس نے پروٹیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں شکست دی، جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔
ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی:
11 نومبر: پہلا ون ڈے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
13 نومبر: دوسرا ون ڈے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
15 نومبر: تیسرا ون ڈے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 157 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 93، سری لنکا نے 59 میچ جیتے، 4 میچ بے نتیجہ رہے اور 1 میچ برابر ختم ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز (پاکستان، سری لنکا، زمبابوے)ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے بھی پاکستان پہنچے گا، جہاں تینوں ٹیمیں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ 17 نومبر سے شروع ہو کر 29 نومبر کو ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
پہلے 2 میچ راولپنڈی میں، جب کہ باقی میچ اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول:
17 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے – راولپنڈی
19 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے – راولپنڈی
22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – لاہور
23 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے – لاہور
25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے – لاہور
27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – لاہور
29 نومبر: فائنل – لاہور
اپ ڈیٹ شدہ 15 رکنی ون ڈے اسکواڈشاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔
اپ ڈیٹ شدہ 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بمقابلہ سری لنکا – ون ڈے سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیل پاکستان بمقابلہ سری لنکا بمقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز