پی سی بی کاسری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز اور 3 ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں نوجوان بیٹر حسن نواز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی20 سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ٹی20 سیریز کے لیے حسن نواز کی جگہ تجربہ کار بیٹر فخرزمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک روزہ سیریز کے لیے ان کا کوئی متبادل نہیں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے بتایا ہے کہ حسن نواز کو اس وقت جاری ملک کے سرفہرست فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر کو شروع ہو رہا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغاپر مشتمل ہوگی۔
جبکہ تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، عبدالصمد، عثمان طارق شامل کھلاڑی ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا کے خلاف ایک روزہ ایک روزہ سیریز سیریز کے لیے ٹی20 سیریز قومی ٹیم حسن نواز وکٹ کیپر گیا ہے
پڑھیں:
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے پاکستان کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
دورے کے دوران سری لنکن ٹیم نہ صرف دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی بلکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
ایس ایل سی کے مطابق چاریتھ اسالنکا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی دونوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان روانہ ہو گی، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔