Jasarat News:
2026-07-24@01:06:35 GMT

راہ خدا کا سفر جنت کی طرف جانے کا راستہ ہے، عمران عطاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-2-11
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگراں الحاج محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ راہ خدا کا سفر جنت کی طرف جانے کا راستہ ہے،جو طلب علم کیلئے گھر سے نکلتاہے تو اللہ پاک اسے جنت کے راستے پر چلاتا ہے،اگرہم اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی گذاریں تو یہ بہترین زندگی ہے، دنیا کی چاہت اور مال کی محبت اتنی زیادہ اثر کر چکی ہے کہ ہم گرفت میں آ چکے ہیں، برائیوں اور بے حیائی کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے دعوت اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام باغ مصطفی گرائونڈ لطیف آباد نمبر8میں قافلہ اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات ،منتخب نمائندے،تاجر ،وکلاء اور صحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ الحاج محمد عمران عطاری نے مزید کہاکہ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے واضح طور پر فرما دیا کہ اے لوگو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کیا جائے اپنا حساب کر لو، جو شخص صرف دنیا کی فکر میں رہتا ہے تو اللہ پاک اس کے معاملات کو بھی بکھیر دیتا ہے، پریشان کر دیتا ہے ، اس کی تنگدستی کو اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور جو شخص آخرت کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کے معاملات کو اکٹھا کر دیتا ہے مجتمع کر دیتا ہے یہ جو بکھرا ہوا اور منتشر ہوتا ہے یہ سمیٹ دیا جاتا ہے،ہم اس حقیقت کو سمجھ جائیں کہ یہ ہے کیا اور ہم کہاںپھنس گئے ۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر دیتا ہے

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع