حکومت کے اقدامات آمریت کی یاد تازہ کررہے ہین ، اشرف پلیجو
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-2-12
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی روکا جا رہا ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ تھانہ بولا خان کے ایس ایچ او نے جلسہ گاہ میں پہنچ کر سائونڈ سسٹم بند کروا دیا، پولیس ہمارے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق انتظامیہ کے اقدامات آمریت کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کتنی بھی رکاوٹیں ڈالی جائیں، ہم تھانہ بولا خان پہنچ کر جلسہ عام ضرور کریں گے، کوہستان کے غیرت مند اور باشعور عوام اس جلسے میں پہنچ کر اسے کامیاب بنائیں گے، کوہستان کے لوگ سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ہمیں اپنے حقوق کے لیے جلسہ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم ابھی منظور نہیں ہوئی مگر اس کے اثرات پہلے ہی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جو بھی شخص اپنی قوم اور وطن کی بات کرتا ہے، اسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تھانہ بولا خان پولیس مختلف راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر جلسے میں آنے والے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے اعلان کیا کہ قومی عوامی تحریک کا جلسہ آج ہر صورت میں ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایاز لطیف پلیجو تھانہ بولا خان پلیجو نے رہی ہے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔