data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی: گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین، قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلا

راولپنڈی میں ویسٹریج پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کے مطابق چوری کی اس واردات میں 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا تھا جس میں 9 تولے طلائی زیورات اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل تھی۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ کی اہلیہ کا بھتیجا جو ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات میں ملوث تھا۔

ویسٹریج پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے برآمد شدہ مال مدعی مقدمہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر مدعی نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین، قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلا
  • حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی
  • سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا