مٹیاری: بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-12
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری پولیس کا بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی نگرانی اور احکامات پر مٹیاری پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔اس خصوصی مہم کے تحت ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں، شاہراہوں، اور اہم پوائنٹس پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ دورانِ کارروائی سینکڑوں گاڑیوں کو روکا گیا، ان کے کوائف اور نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی، جب کہ اب تک کی کارروائی میں 250 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال مکمل کی جا چکی ہے۔جب کے 02 گاڑیون کے ملکان کو تصدیق کے لیے تھانے پے بانؤنڈ کیا گیا ہے اور 06 گاڑیاں پولیس تحویل میں لیکر 550 CrPC کی کاوائیاں کی گئی ہیں اور 11 گاڑیوں پے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اکثر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بغیر نمبر پلیٹس
پڑھیں:
قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی ہدایت پر ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور لاڑکانہ رینج میں گزشتہ ماہ سے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک گروہ بے بس ہو کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔کئی ڈاکو گروہوں نے اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متعدد ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں تیز تر کی جا رہی ہیں، اور کسی بھی صورت میں جرائم پیشہ عناصروں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔