انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سوہیری نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 54 افراد متاثر ہوئے جن میں سے کچھ کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ بعض افراد کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر تفتیش میں مصروف ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس چیف کے مطابق دو اسپتالوں میں متاثرہ افراد کے لواحقین کی مدد کے لیے خصوصی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ واقعہ ابھی پیش آیا ہے، اس لیے تحقیقات جاری ہیں۔”
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نارووال: طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی
ضلع نارووال کے علاقے علی آباد میں ایک نجی اسکول میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر کھیل کھیل میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ان والدین پر حیرت ہے جنہوں نے بچوں کو ہتھیار لے کر دیا‘ طالبعلم کی ہوائی فائرنگ پر صارفین کی تنقید
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ طالبعلم گھر سے اپنے والد کا پستول اسکول لے آیا تھا۔
کھیل یا آرام کے وقفے کے دوران طالبعلم شرارتاً پستول سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ اچانک اس میں سے گولیاں چلنی شروع ہوگئیں جس سے 3 بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقعے پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے بچے کو حراست میں لے لیا اور پستول بھی برآمد کر لیا۔
پستول گھر میں لاپرواہی سے رکھا گیا یا کوئی اور وجہ؟حکام کے مطابق یہ پستول بچے کے والد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
مزید پڑھیے: کراچی: کال سینٹر میں فائرنگ، میٹرک کا طالب علم جانبحق
ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلحہ اسکول میں کیسے لایا گیا اور اس میں عملے یا والدین کی کوئی غفلت تو نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پولیس کے مطابق 2 طلبہ اور اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحویل میں لیے گئے دوسرے طالبعلم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پستول کی گولیاں لانے میں ملوث ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول کے طالبعلم کی فائرنگ نارووال نارووال اسکول میں فائرنگ