سپریم کورٹ اے سی گیس پلانٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں اے سی گیس پلانٹ میں گزشتہ روز دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دوران علاج ایک زخمی شخص دم توڑ گیا۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی، بعد ازاں آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی متاثرہ عمارت کی سکریننگ مکمل کی تھی۔
27 ویں ترمیم کیلئے درکار ووٹ؛ سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی
سپریم کورٹ میں اے سی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.
آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کینٹین میں اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ 3 پمز اسپتال اور 9 افراد پولی کلینک لائے گئے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکیج ہورہا تھا۔ اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوگیا۔ ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکا ہوا ہے۔ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں جب کہ ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔
ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اے سی گیس پلانٹ سپریم کورٹ
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔