یوم اقبال پر بدین میں شاندار تعلیمی وادبی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-3
بدین (نمائندہ جسارت)تنظیمِ اساتذہ پاکستان ضلع بدین کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال 2025 کے سلسلے میں ایک شاندار تعلیمی و ادبی تقریب رینائنس پبلک اسکول بدین کے الیاس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلع بدین کے تمام شہروں سے طلبہ و طالبات اور معزز اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبولﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے کلامِ اقبال کو ترنم اور تحت اللفظ دونوں انداز میں پیش کیا۔ اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر کے دلچسپ اور پْراثر مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلے نے بھی شرکاء کی توجہ حاصل کی۔اس تعلیمی کانفرنس کا عنوان ‘‘دورِ دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے’’ رکھا گیا تھا، جو علامہ محمد اقبال? کے پیغام اور فکرِ خودی کی ترجمانی کرتا ہے۔مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اول، دوم اور سوم پوزیشن کے شیلڈز دیے گئے، جبکہ تمام شریک طلبہ کو تعریفی اسناد (سرٹیفیکیٹس) پیش کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر رئیس احمد منصوری، تنظیمِ اساتذہ صوبہ سندھ کے صدر تھے۔ انہوں نے ضلع بدین کے اساتذہ کو اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور تمام طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پروگرام میں کئی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ، انتظامی عہدیداران اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ حاضرین نے طلبہ کی کارکردگی، پروگرام کے نظم و ضبط اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور اس تعلیمی و فکری سرگرمی کو اقبال کے پیغام کے فروغ کی ایک مؤثر کاوش قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلبہ و طالبات بدین کے
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سانگھڑ کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر سانگھڑ کیجانب سے ٹنڈوآدم میں انجمن غوری کے آفس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینکڑوں خواتین مریضوں کو فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کو چیک اپ کرکے فری ادویات دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر کے آفیسر شہاب الدین میمن کی ہدایت پر آفس اسسٹنٹ اختر سومرو کی زیرنگرانی یوسی 2 سنار گلی انجمن غوری کے دفتر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں RHS سینٹر کی انچارج کشور سلطانہ کلثوم، آسیہ پروین اور صائمہ آصف نے خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کی فری ادویات تقسیم کیں اس موقع پر انجمن غوری کے کارکن کامران اسلام غوری اور صحافی رضوان احمد نے کیمپ کا وزٹ کیا کامران اسلام نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کی خواتین کیلئے فری کیمپ ہر 6 ماہ بعد لگاتے ہیں اور اس میں پاپولیشن ویلفئیر والے ہمارے ساتھ قابل تحسین اور ہر ممکن تعاون کرتے ہیں ۔