پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے ترکیے کے شہر انطالیہ میں ہونے والی ہاف آئرن مین مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سوئمنگ، بائیک رائیڈ اور رننگ پر مشتمل ہاف آئرن مین کے طور پر مشہور ایونٹ میں دنیا کے 90 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا، احمد عزیر آئرن مین انطالیہ مکمل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
آئرن مین 70.
انطالیہ کے ایونٹ میں انگلینڈ کے سیم بارلے ٹاپ پر رہے۔
احمد عزیر کوہ پیمائی کے ساتھ دنیا کی میراتھنز میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں، ان کی اہلیہ انعم عزیر بھی کوہ پیما اور رنر اَپ ہیں۔
احمد عزیر کا کہنا ہے کہ سمندر کے کنارے ہونے والا ایونٹ بڑا چیلنجنگ ہوتا ہے، یہ ورلڈ سیریز کا حصہ ہے، مقابلہ سخت ہوتا ہے، ایتھلیٹس کے لیے اسے مکمل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ای ٹریفک چالان کی رقم بلدیہ عظمیٰ کراچی کو منتقل کرنے پر غور
بلدیہ عظمی کراچی نے ٹریفک ای چالان سے حاصل کروڑوں کی آمدنی کے ایم سی کو منتقل کرنے کی سفارشات پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری حلقوں کی جانب سے او زیڈ ٹی شیئر کی طرح ٹریفک چالان سے حاصل فنڈز بھی بلدیاتی اداروں کو دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہونے والے چالان اور اس سے حاصل آمدنی کی رقم متعلقہ ٹاؤنز حکومتوں کو منتقل کی جائیں تاکہ شہر کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں کی صورتحال کو مشترکہ طور پر بہتر کیا جاسکے۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹریفک ای چالان سے حاصل ہونے والی کروڑوں کی آمدنی شہر کے انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کا بڑا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی نے ٹریفک چالانوں سے حاصل فنڈز کوکے ایم سی کو منتقل کرنے کی سندھ حکومت سے سفارشات کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف پرپوزل تیار کئے جارہے ہیں جس میں ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہونے والے چالان اور اس سے حاصل رقم کو متعلقہ ڈسٹرکٹ میں موجود ٹائون حکومتوں کو منتقل کئے جانے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کی 106 بڑی سڑکوں کی تعمیر ودرستگی میں مذکورہ رقم کا بڑا حصہ خرچ کئے جانے پر زور دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ او زیڈ ٹی کے شیئر کی طرح ٹریفک ای چالان سے حاصل فنڈز سے بھی بلدیہ عظمی کراچی سمیت تمام ٹائون حکومتوں کو اس کا شیئر تقسیم کئے جانے کا پرپوزل بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں شہری حلقوں کے ساتھ ساتھ سینئر کنٹریکٹرز نے بھی وزیر اعلی سندھ سے کراچی کی سڑکوں کی درستگی کیلئے ٹریفک ای چالان کا فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ای چالان سے حاصل آمدنی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کی جانے چاہئے،شہر کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں کی بہتری کیلئے سالانہ ترقیاتی فنڈز کے ساتھ ساتھ ٹریفک ای چالان کی رقم بھی شہریوں پر ہی خرچ کی جائے گی تو اس کے مزید بہتر نتائج سامنے آئینگے۔