City 42:
2026-07-24@05:25:23 GMT

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، شہری اب شہر کے مختلف ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

  اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہری اب شہر کے مختلف ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

 یہ اقدام انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر کیا گیا، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ خصوصی فیسلیٹیشن وینز زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی-14 اور دفترِ خارجہ کے ناکوں پر تعینات کی گئی ہیں، جہاں شہری موقع پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

 سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کہ ناکوں پر موجود پولیس اہلکار لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، تاہم انہیں موقع پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس عوام کو سہولت فراہم کرنے اور شفاف خدمات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، مہم کا مقصد شہریوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 

 اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فیض آباد ٹریفک آفس اور ہیڈکوارٹرز میں 15 نئی سروس ڈیسک بھی قائم کی تھیں، تاکہ شہریوں کو تیز تر اور مؤثر لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 ترجمان کے مطابق نئی ڈیسک شام 6 بجے کے بعد بھی فعال رہیں گی، تاکہ شہری آسانی سے اپنی ضروری خدمات حاصل کر سکیں۔

 سی ٹی او نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس جدید سہولیات کے قیام اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر ٹریفک پولیس اسلام آباد آباد ٹریفک ناکوں پر

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو