پولیس نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے والے 5 ملزمان حراست میں لے لیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ایف آئی اے نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ امیگریشن حکام نے کارروائی کے دوران راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ کو فلائٹ سے آف لوڈ کیا۔
گرفتار شدگان کا تعلق بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند سے ہے اور یہ افراد سعودی عرب سے ایجنٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافروں نے ایجنٹوں سے ہر ایک کے لیے 45 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا تھا اور 15 لاکھ روپے لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔
تمام گرفتار شدگان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
کراچی:ایف آئی اے نے آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے اور 8 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کے دوران ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔
گلشن اقبال کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا، گرفتارملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد مزید کارروائی شروع کردی گئی۔