کراچی:

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور ایک مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ تین دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ، طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ملزمان تاجر فہد کو واردات کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے جب پولیس نے انہیں گھیر کر مقابلہ کیا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے، جن کی شناخت محمد عارف اور شاہ رخ کے نام سے ہوئی، جبکہ ان کے ساتھی کی شناخت ہارون رشید کے طور پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، تاجر سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کو پولیس تھانے لے جایا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک)جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران پولیس اہلکار اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جھگڑے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • نیو کراچی ، جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ ، 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
  • کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ٹنڈومحمد خان،پولیس کی جدید ٹیکنالوجی پر کامیاب کارروائی
  • لاہور: حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار
  • جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسربازگرفتار
  • لاہور: جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسرباز گرفتار
  • جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی