data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-01-14

 

 

شام کے صدر احمد الشرع اہم دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں آج پیر کو  ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 1946ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد کسی بھی شامی صدر کا اس نوعیت کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہو گا۔صدر ٹرمپ کی مئی میں علاقائی دورے کے دوران احمد الشراع سے ریاض میں پہلی ملاقات ہوئی تھی۔شام کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام براک نے گزشتہ ماہ اس  امید کا اظہار کیا تھا کہ دورہ کے دوران احمد الشراع داعش کے خلاف امریکی قیادت میں قائم بین لااقوامی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے معاہدے پر دستخط کریں گے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا دمشق کے قریب فوجی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ’انسانی امداد کو مربوط، اور شام اور اسرائیل کے درمیان پیش رفت کا مشاہدہ کیا جا سکے۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹامی پیگاٹ کا کہنا ہے کہ الشراع کی حکومت امریکا کے مطالبات پر عمل درآمد کر رہی ہے جن میں لاپتا امریکیوں کی تلاش اور ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد الشراع کا نام فہرست سے خارج کرنے کے نتیجے میں ’علاقائی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ ایک جامع، شام کے زیر قیادت اور شام کی ملکیت میں ہونے والے سیاسی عمل کو فروغ ملے گا۔

جسارت نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم