ویزا اور ماسٹر کارڈ کا تاجروں سے تاریخی معاہدہ، کارڈ فیس اور انعامی نظام میں بڑی تبدیلی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ویب ڈٖیسک :ویزا اور ماسٹر کارڈ مبینہ طور پر تاجروں کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، جو کارڈ فیسوں ، انعام اور سہولیات کے ڈھانچے کو بدل دے گا۔
معاہدے کے تحت یہ نیٹ ورکس انٹرچینج فیس جو عام طور پر 2 تا 2.5 فیصد ہوتی ہے کو چند سالوں میں تقریباً 0.1 فیصد پوائنٹ تک کم کرینگے اور تمام کارڈز کو یکساں اہمیت دینے کے اصول کو نرم کرینگے جس سے تاجروں کو زیادہ فیس والے کارڈز کو مسترد کرنیکا اختیار مل جائے گا۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
معاہدے سے کارڈ قبولیت کے اصولوں پر جاری 20 سالہ قانونی لڑائی کا خاتمہ ہو گا، اور اس کے اثرات تاجروں کے منافع کے مارجن سے لے کر صارفین کے انعامی پروگراموں تک پورے شعبے میں محسوس کیے جا سکیں گے۔
انٹرچینج فیس میں کمی تاجروں کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتی ہے، لیکن یہ منافع بخش کریڈٹ کارڈ انعامات کو بھی کمزور کر سکتی ہے جن پر بینک اور صارفین انحصار کرتے ہیں۔ صرف 2023 کے دوران بینکوں نے 72 ارب ڈالر انٹرچینج فیس کی مد میں جمع کیے۔
بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی
یہ فیسیں لائلٹی اکانومی کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں، بینکوں اور کارڈ نیٹ ورکس کے درمیان تنائو کو بھی بڑھاتی ہیں۔
یہ ادائیگیوں کے نظام کے لیے ایک اہم موڑ ہے، اس کے علاوہ اس سے بینکوں، نیٹ ورکس، اور تاجروں کے درمیان طاقت کا توازن رہے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کیلیے تاریخی موقع:وزیراعلیٰ آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ’’چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جسے صوبے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے تحت صوبے بھر سے منتخب ہونے والے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کو معروف آئی ٹی کمپنیوں اور سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے گا، جہاں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کے مطابق سکلز میں تربیت حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کا سب سے مضبوط صوبہ بنانے کا عزم ان کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جو روزگار، تربیت اور جدت کے نئے دروازے کھولے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حقیقی حب بنا کر نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بنانا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پانچ ماہ کے اس پروگرام کے دوران ہر انٹرن کو 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی انٹرن شپ کے دوران مالی مشکلات کے بغیر مکمل توجہ کے ساتھ تربیت حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کو صوبے کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے عملی میدان میں قدم رکھنے کا سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے تحت نوجوان نہ صرف معروف کمپنیوں میں عملی تجربہ حاصل کریں گے بلکہ آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین سے براہِ راست سیکھنے کا موقع بھی پائیں گے۔ تربیت مکمل کرنے والے انٹرنز کو مستقبل میں مستقل ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے صوبے میں روزگار کے امکانات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
4 سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی گریجویٹس cmitinterns.punjab.gov.pk پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ پروگرام شفاف میرٹ پر چلایا جائے گا اور تمام امیدواروں کا انتخاب قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر ہوگا۔