نیکی پھیلائیں، ظلم روکیں، برائی سے بچیں: علماء، رائیونڈ اجتماع میں آج دعا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ آج (اتوار) اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اختتامی دعا میں خواتین سمیت تقریباً آٹھ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ سہ روزہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہو جائے گا، اجتماعی دعا تقریباً8 بجے متوقع ہے، اجتماعی دعا میں ملکی اور غیر ملکی لاکھوں مندوب شریک ہوں گے جبکہ ملک کی معروف سیاسی شخصیات اور وزرا ء کی شرکت بھی متوقع ہے۔ دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز مولانا ربیع الحق بنگلہ دیش ،مولانا ڈاکٹر خالد صدیقی ،مولانا زہیر الحسن ،مولانا احمد لاڈ سمیت دیگر علماء نے کہا کہ نیکی پھیلائیں اور برائی سے بچیں، نبی پاکﷺ کی طرح محنت کر کے تبلیغ کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی شمع کو روشن کرنا ہوگا اپنے گھروں کو چھوڑ کر دنیامیں بسنے والے انسانیت کی ہدایت کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ دین کی تبلیغ صرف تبلیغی جماعت کا کام نہیں بلکہ جس نے کلمہ حق پڑھ لیا اس پر یہ ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ کلمہ کی محنت کو عام کرے۔ سچ بولنا، نماز کی پابندی، حقوق العباد کا خیال رکھنا، اچھائی کی دعوت دینا اور برائی سے بچنا ہے، نبیوں والی محنت سے انسان جہنم جانے سے بچ جاتا ہے، اس کے لئے اپنا مال جان اور وقت قربان کرنا ہو گا۔ مساجد کو آباد کرنا ہو گا۔ ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرنا ہو
پڑھیں:
سکھر، جے ایس او پاکستان کا سولہواں تین روزہ مرکزی کنونشن جاری، علماء اور طلباء شریک
کنونشن میں علامہ شبیر میثمی، کاظم رضوی، مولانا ریاض حسین روحانی، قاری ضمیر زیدی، سید اظہار بخآری، سید جواد حسین رضوی، مولانا اختر حسین کاظم، مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان زین العابدین جعفری، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جروار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سولہواں مرکزی تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن سندھ کے شہر سکھر میں جاری ہے، جہاں ملک بھر کے جعفری طلبائ، سابقین، علماء اور مہمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی، عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن سے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل صدر شیعہ علما کونسل پاکستان روہڑی سید کاظم رضوی، مسئول شعبہ تبلیغات شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ مولانا ریاض حسین روحانی، پرنسپل قرآن انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان مولانا قاری ضمیر زیدی، سابق مرکزی ناظم جعفریہ یوتھ و مرکزی رہنما شیعہ علما کونسل پاکستان سید اظہار بخآری، ضلع صدر شیعہ علما کونسل پاکستان سکھر سید جواد حسین رضوی، ضلع جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل پاکستان سکھر مولانا اختر حسین کاظم، مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان زین العابدین جعفری ، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جروار سمیت دیگر نے شرکت کی۔