امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کا حنیف عباسی کے ساتھ گولڑہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے گولڑہ ریلوے سٹیشن کا خصوصی دورہ کیا اور ریلوے کی جدید کاری کے اقدامات کو سراہا‘ پاکستان میں امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ساتھ گولڑہ ریلوے سٹیشن اور اس سے منسلک تاریخی ریلوے میوزیم کا خصوصی دورہ کیا، اس دورے کا مقصد پاکستان ریلوے کی تاریخی اہمیت اور جدید اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا، حنیف عباسی نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، کراچی اور فیصل آباد کے ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ اور ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ ریلوے نے اپنی تاریخ کا پہلا "سیف اینڈ سمارٹ ریلوے سٹیشن" راولپنڈی میں قائم کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریلوے سٹیشن
پڑھیں:
27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، انصار عباسی کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے رپورٹ دی ہے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، یہ عہدہ چیف آف آرمی سٹاف کے پاس ہی ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انصار عباسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہائیکورٹ ججوں کی مشترکہ سینیارٹی فہرست کی تیاری مجوزہ ترامیم میں شامل ہے،جوڈیشل کمیشن کو اختیار ہوگا کہ وہ ججوں کے تبادلے کر سکے۔
مزید :