data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے واقعات سے قبل ٹرمپ کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی تلقین کر رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق، بی بی سی کی ایک اندرونی رپورٹ لیک ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ ادارے نے غزہ جنگ کی کوریج کے دوران اسرائیل مخالف تعصب کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ، اسرائیل-حماس جنگ، ٹرانس جینڈر ایشوز، اور ٹرمپ تقریر ایڈیٹنگ تنازع پر بی بی سی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ معذرت کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے بی بی سی کو ’’پروپیگنڈا مشین‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے ڈائریکٹر جنرل کے استعفے کے بعد دی ٹیلی گراف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالآخر سچ سامنے آ گیا۔‘‘

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

EOBIعملے کے ہتک آمیز رویہ کا نوٹس لیا جائے‘ قاسم جمال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال نے نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری شاکرمحمود صدیقی کے ساتھ عوامی مرکز ای او بی آئی دفتر میں ای او بی آئی کے آفیسر عرفان احمد کی جانب سے ہتک آمیزناروارویہ اختیار کیے جانے اور گارڈکے ذریعے مزدور رہنما کو دفتر سے نکالے جانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت اوراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی خالص محنت کشوں کے فنڈ پر چلنے والا ادارہ ہے۔ اس ادارے میں مزدور دشمن افرادکی تعیناتی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پرواقعہ کی انکوائری کرے اورمزدور دشمن ای او بی آئی اہلکارعرفان احمد کو ملازمت سے برطرف کیا جائے ورنہ این ایل ایف اس مزدور دشمن رویہ کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔ مزدور دشمن نااہل افسران کو محنت کشوں کے اداروں میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوکرین سے تنازع میں روس کو برتری حاصل ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
  • سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی
  • قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی
  • سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین عہدے سے مستعفی
  • نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کا معاہدہ کھٹائی میں، صدر ٹرمپ درمیان میں کودپڑے
  • جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
  • EOBIعملے کے ہتک آمیز رویہ کا نوٹس لیا جائے‘ قاسم جمال
  • محنت کشوں کے مسائل پر ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ سے ملاقات
  • جدہ: سبکدوش ہونےوالےقونصل جنرل خالد مجید کی صحافیوں سے ملاقات