جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اہم اعزاز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سعودی عرب کی جانب سے’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسیلنٹ کلاس)‘‘ سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نےسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےسعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الحامد الرویلی سے ملاقات کی ،ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا گیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
بیان میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو پاکستان سعودی عسکری تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسیلنٹ کلاس)‘‘سے نوازا گیا،سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔