پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 324 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کی ریٹنگ کے مطابق151 سے 200 انڈیکس مضر،201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ301 سے اوپر انڈیکس خظرناک آلودگی ظاہر کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جڑواں شہروں میں گندم اور آٹے کے بحران کا آغاز
جڑواں شہروں میں گندم اور آٹا کا بحران پیدا ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرپرست اعلی ایسوسی ایشن شیخ طارق، چئیرمین ریاض اللہ اور رضا احمد شاہ نے 10 نومبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹا کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم کی ترسیل اور گندم پرمٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلور ملز نے راولپنڈی اسلام آباد کے آٹا ڈیلرز کریانہ شاپس کے آٹا آرڈرز منسوخ کرنا شروع کر دئیے۔
ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد کو فوری گندم ترسیل شروع پرمٹ بحال کئے جائیں۔
راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال کا آج چوتھا دن
مطالبات کی منظوری کے لئے راولپنڈی میں آج چوتھے دن میں تنور مکمل بند ہیں جس کی وجہ سے نان روٹی روغنی نان کے کاروبار شدید متاثر ہیں۔
صدر نان بائی کا کہنا تھا کہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک ہے۔ سوموار سے دائرہ کار پنجاب تک بڑھ جائے گا۔ آٹا سرخ 10500 روپے بوری، میدہ 12 ہزار روپے بوری ہوگیا ہے۔
پولیس کے نان بائیوں کے گھروں میں چھاپے گرفتاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔ نان بائیوں کی تمام قیادت گرفتاریوں سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی ہے۔
نان بائیوں نے مزاکرات کی پیشکش بھی مسترد کر دی ہے۔ تنوروں کی بندش سے چھوٹے چھوٹے خوانچہ فروشوں نے گھروں کی روٹیاں لانا شروع کر دیں ہیں جبکہ شہر بھر میں چپاتیوں کی فروخت بڑھ گئی ہے اور بیکریوں پر بن ڈبل روٹی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔