پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کیلیے تاریخی موقع:وزیراعلیٰ آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ’’چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جسے صوبے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے تحت صوبے بھر سے منتخب ہونے والے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کو معروف آئی ٹی کمپنیوں اور سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے گا، جہاں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کے مطابق سکلز میں تربیت حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کا سب سے مضبوط صوبہ بنانے کا عزم ان کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جو روزگار، تربیت اور جدت کے نئے دروازے کھولے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حقیقی حب بنا کر نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بنانا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پانچ ماہ کے اس پروگرام کے دوران ہر انٹرن کو 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی انٹرن شپ کے دوران مالی مشکلات کے بغیر مکمل توجہ کے ساتھ تربیت حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کو صوبے کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے عملی میدان میں قدم رکھنے کا سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے تحت نوجوان نہ صرف معروف کمپنیوں میں عملی تجربہ حاصل کریں گے بلکہ آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین سے براہِ راست سیکھنے کا موقع بھی پائیں گے۔ تربیت مکمل کرنے والے انٹرنز کو مستقبل میں مستقل ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے صوبے میں روزگار کے امکانات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
4 سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی گریجویٹس cmitinterns.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ٹی
پڑھیں:
مریم نواز برازیل جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیلیے برطانیہ پہنچ گئیں
فائل فوٹو۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیلیے برطانیہ پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز برازیل میں کوپ کے 30ویں اجلاس میں شرکت کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اجلاس کو پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں پر بریفنگ دیں گی۔ دوران کانفرنس مریم نواز کی عالمی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔