پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا، 5 میچز کیلئے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ان پر پانچ میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائروں نے وکٹوریا پریمیئر شپ کے ایک میچ کے دوران گیند کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر الزام عائد کیا تھا۔ بعد ازاں کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے سماعت کے بعد انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔
رپورٹ کے مطابق عرفان جونیئر اس وقت آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ ماضی میں پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ چند سال قبل وہ آسٹریلیا منتقل ہوئے تھے، جہاں ابتدائی طور پر لوکل کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد انہیں ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت ملی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-01-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 ء سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، کراچی گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔