2025-11-16@17:51:25 GMT
تلاش کی گنتی: 50

«شہریوں کا ڈیٹا»:

    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگے ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور پیاروں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدام کریں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران گاڑیوں پر ای ٹیگ اور ایم ٹیگ اور اسلام آباد کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک نے دہشتگردی کو شکست دی ہے۔ کور مسئلہ یہ ہے کہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں آتی ہیں، اس میں خودکش بمبار...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کی معلومات پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی،  کئی روز کی نگرانی اور خفیہ کارروائی کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے بھکر کے رہائشی انیس احمد شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک ملی ہے، جس میں کروڑوں پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پی ٹی اے نے نئی سیکورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دے دیاہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔حکام کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سیکورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر تعینات کرے گا۔پی ٹی اے غیر ملکی...
     اسلام آباد:۔ پی ٹی اے کا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی اے نے “کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکورٹی ریگولیشنز “2025 کو حتمی شکل دے دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پی ٹی اے نے نئی سیکورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے فیڈبیک طلب کر لیا تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنٹی نیوٹی پلان لازمی ہوں گے، ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو “زیرو ٹرسٹ سیکورٹی ماڈل” اپنانے کی ہدایت کر دی ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر (CISO) تعینات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپ کے متعدد میڈیا اداروں کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بیلجیئم میں لاکھوں شہریوں اور حساس اداروں کے ملازمین کے موبائل فونز کی  لوکیشن اور ڈیٹا خفیہ طور پر جمع کرکے فروخت کیا جارہا ہے،  اس ڈیٹا میں یورپی یونین کے اداروں، نیٹو ہیڈکوارٹرز اور فوجی اڈوں کے ملازمین کے فونز بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی اخبار Le Monde، بیلجیئن جریدے L’Echo، جرمن نشریاتی اداروں BR اور ARD، ویب سائٹ Netzpolitik.org اور BNR Nieuwsradio کی رپورٹ کے مطابق مختلف موبائل ایپلی کیشنز صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا مقام (location data) اکٹھا کرتی ہیں، جسے بعد میں ڈیٹا بروکرز مارکیٹنگ اور دیگر مقاصد کے لیے فروخت کرتے ہیں  حالانکہ ان معلومات...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نےٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے پی ٹی اے نے نئی سکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹرریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دے دیاہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔ حکام کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر تعینات کرے گا۔ کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو پہلا قومی شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا کے مطابق اب جو شہری پہلی بار شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں، وہ بغیر اسمارٹ چِپ والا کارڈ نادرا مرکز سے بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نادرا کا اہم فیصلہ، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ منسوخی فیس ختم شہری نادرا دفاتر میں درخواست جمع کروا کر 15 روز کے اندر اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی سہولت پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل...
    اسلام آباد — نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ان بھرتیوں کا مقصد نادرا کی خدمات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تیز اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کہاں اور کب؟ واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، اور یہ کراچی کے پانچ اضلاع کے علاوہ اندرون سندھ کے نو اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان اضلاع میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔ کون درخواست دے سکتا ہے؟ کم از کم تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ 25 سال امیدواروں...
    اسلام آباد(آئی این پی ) گورنرخیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ہے، اجلاس میں سہیل آفریدی کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کے پی کے امور پر گفتگو کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس لائنز پر حملہ ہوا، پولیس کے جوان شہید ہوئے، ڈی آئی خان میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک گرائونڈ نہیں بنایا۔گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشتگردوں نے علی امین گنڈاپورکے قافلے پر حملہ کیوں نہیں کیا؟۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
    پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دستیاب شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے اور یہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں سے اس کا اخراج نہیں ہوا۔ تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ شہریوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر)، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ایک ہی جگہ موجود نہیں ہوتا، اور یہ معلومات ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس دستیاب بھی نہیں ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے...
    اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے حالیہ اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ حج درخواست گزاروں سمیت قریباً 3 لاکھ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے موجود ہے۔ اس بیان نے نہ صرف اداروں کی ڈیجیٹل سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ شہریوں کی معلومات کے تحفظ سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کی کمزوری بھی آشکار کر دی ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں پاکستان میں شہریوں کی ڈیجیٹل نگرانی، پرائیویسی کی خلاف ورزی اور ریاستی اداروں کے ذریعے ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مزید...
    ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف شکنجہ، 57 ہزار کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق 57 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں، بشمول ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے 800 جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ کئی ہزار جیولرز اب تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق بیشتر جیولرز کم آمدن ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، تاہم کسی تاجر...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں سے قیدیوں کے فنگرپرنٹس روزانہ فرانزک سائنس اتھارٹی کو موصول ہوتے ہیں، فنگر پرنٹس کیساتھ ملزمان ومجرمان کی تین سمت سے تصاویر بھی لی جاتی ہیں، قتل، ڈکیتی،ریپ اورراہزنی کے 240 اندھے کیسز کو اسی ڈیٹا بیس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کے درست استعمال سے مجرمان کے جلد تعین اور گرفتاری کا مشن، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے 240 مقدمات میں ملزمان کا تعین کر لیا گیا۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ مزید مجرمان کے فنگر پرنٹس...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سینیٹر افنان اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں باہر سے دباو¿ آرہا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کو محفوظ بنانے کےلیے قانون نہ بنایا جائے، اگر ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق قانون نہ بنایا تو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا، اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے دائرہ کار میں تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام کی لسٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کرنے کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی سی ایل...
    اسلام آباد: ڈیٹا لیک کی خبر پر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کی معلومات موبائل آپریٹرز سے نہیں غیرقانونی ویب سائٹس اور ایپس سے لیک ہوئیں۔ ڈیٹا لیک کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر پی ٹی اے نے بھی نوٹس لے لیا، پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ڈیٹا لیکس کے معاملے کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے، صارفین کے شناختی کارڈ، خاندان کی تفصیلات، سفرکی معلومات وغیرہ کی لیک شدہ تفصیلات مختلف ذرائع سے جمع کی گئیں، ابتدائی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات موبائل آپریٹرز سے لیک نہیں ہوئیں۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ لائسنس یافتہ موبائل آپریٹرز کے آڈٹ میں ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، لائسنس یافتہ باڈیز...
    وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات...
    انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
     وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران، اہم حکومتی شخصیات اور عام شہریوں کا ذاتی اور حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے ہو ہے جس نے ملک میں سکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا  ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  ہزاروں پاکستانیوں کا تفصیلی ذاتی ڈیٹا—جس میں موبائل نمبر، ایڈریس، شناختی کارڈ کی کاپی، کال ریکارڈز، موبائل کی لوکیشن اور بیرونِ ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں—انٹرنیٹ پر معمولی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  انٹرنیٹ پر موجود کئی ویب سائٹس صرف چند سو یا ہزار روپے کے عوض اہم اور حساس ڈیٹا فراہم کر رہی ہیں۔جیساکہ موبائل لوکیشن: 500 روپے، کال ریکارڈ اور ڈیٹا ہسٹری: 2,000 روپے،...
    سپریم کورٹ میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازم کامران صدیقی پر مبینہ طور پر اسپین کے سفارتکاروں کو صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی۔ تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجا شفقت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ایک غیر ملکی سفارتکار کے ساتھ گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے، جس میں ڈیٹا اور سی ڈی آر فروخت کرنے کا ذکر ہے۔ مزید پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو سیاسی ’کرائم سین‘ قرار دیدیا...
    برطانیہ میں آباد ہزاروں افغان شہری ایک اور ڈیٹا لیک کا شکار ہو گئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے سب کنٹریکٹر انفلائٹ دی جیٹ سینٹر (Inflite The Jet Centre) کے سائبر سکیورٹی واقعے کے بعد تقریباً 3 ہزار 700 افغان شہریوں کے نام، پاسپورٹ کی تفصیلات اور اے راپ (Arap) اسکیم کے تحت فراہم کردہ کوائف متاثر ہوئے ہیں۔ بی بی سی نیوز کے مطابق یہ افغان شہری جنوری سے مارچ 2024 کے دوران برطانوی افواج کے ساتھ کام کرنے کے بعد ری سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔ متاثرہ افراد کو جمعے کی شام افغان ری سیٹلمنٹ ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے ای میل میں آگاہ کیا گیا کہ ان کا ذاتی ڈیٹا بشمول پاسپورٹ نمبر، تاریخ...
    پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) ریکارڈ 2 سالہ کارکردگی، پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کے کلیدی انفورسمنٹ کے طور پر ابھرتے ہوئے 120 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی۔گزشتہ دو سالوں کے دوران، پاکستان کسٹمز کا پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) فنکشن ایک سرکردہ نافذ کرنے والے بازو کے طور پر ابھرا ہے – جس نے ریونیو ریکوری، فراڈ کا پتہ لگانے، اینٹی منی لانڈرنگ اور پالیسی اصلاحات میں بے مثال نتائج فراہم کیے ہیں۔ کسٹم مشینری کا ایک نسبتاً کم تسلیم شدہ جزو ہونے کے بعد، پی سی اے نے اپنے ڈیٹا پر مبنی آپریشنز اور اپنے علاقائی ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی نفاذ کے اقدامات کے ذریعے قومی اہمیت حاصل کی۔ اس تبدیلی کے مرکز میں ڈاکٹر ذوالفقار...
    پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے غیرملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دفاتر کھولنے کی دعوت دیتے ہوئے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا، طلال چوہدری اور بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈیجیٹل دہشت گردوں کیخلاف ایکشن لے رہی ہے، دہشت گردوں کو اظہار رائے کے نام پر اپنا بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل کردی، مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خودکار بلاکنگ سسٹم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف ایک مضبوط مورچہ ہے،ہم دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان کاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں،پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا، دہشتگردی کیخلاف دیواریں بنارہے ہیں، آزادی اظہار کا خاموش نہیں کررہے،سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا، دہشتگرد پراپیگنڈاپیکا...
    فلسطینیوں کے فون، سوشل میڈیا، انٹرنیٹ سرگرمیاں، ویڈیوز اور چہروں کی شناخت کی جاتی ہے، گوسپل سسٹم زیرِ زمین اہداف تلاش کرتا ہے اور سرنگیں شناخت کرکے ازخود حملے کرتا ہے۔ یہ ویئر از ڈیڈی ٹارگٹڈ سسٹم اس وقت حملہ کرتا ہے، جب مطلوبہ شخص کسی مخصوص مقام پر ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینوں کے قتلِ عام سے متعلق اماراتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس جنگی مشین فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے اب مشینیں کر رہی ہیں، انسانی مداخلت نہایت محدود رہ گئی ہے، اسرائیل نے سالوں کا ڈیٹا، کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا ایک مشین لرننگ...
    فلسطینیوں کے قتلِ عام سے متعلق اماراتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسرائیل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس جنگی مشین فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے اب مشینیں کر رہی ہیں، انسانی مداخلت نہایت محدود رہ گئی ہے، اسرائیل نے سالوں کا ڈیٹا، کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا ایک مشین لرننگ سسٹم میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کئی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز چلا رہی ہے، فلسطینیوں کی سرگرمیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ’مشکوک اسکور‘ دے کر نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ لیونڈر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم فلسطینیوں کا ڈیٹا جمع کرتا ہے پھر تجزیہ کر کے...
    راولپنڈی میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق شہریوں کا خفیہ اور حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے ڈیٹا ڈیلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات  برآمد کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جلد ہی اس گروہ میں شامل مزید افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
    جرمنی نے چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسٹارٹ اپ ڈیپ سِیک کو ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز سے ہٹانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں، کیونکہ اس پر ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کمشنر میکے کامپ نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیپ سِیک کو 2 امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور گوگل کو ’غیرقانونی مواد‘ کے طور پر رپورٹ کیا گیا ہے اور اب ان کمپنیوں کو اس معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا اس ایپ کو جرمنی میں بلاک کیا جائے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈیپ سِیک میری ایجنسی کو اس حوالے سے قائل کردینے والے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا...
    ایران کی سرکاری ٹی وی نے منگل کی دوپہر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ واٹس ایپ مبینہ طور پر صارفین کی معلومات اسرائیل کو بھیج رہا ہے۔ اگرچہ اس الزام کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔  واٹس ایپ کی وضاحت واٹس ایپ نے ان الزامات کو ’غلط اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ یہ جھوٹے الزامات ہمارے سروس کو بلاک کرنے کا بہانہ بن سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ واٹس ایپ نے واضح کیا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں، یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ ذرائع...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نجی چینلکے مطابق پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں، گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کاڈیٹا چوری ہوا ہے، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات...
    چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔  یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانا آسان اور پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب ہم فیک نیوز کا پتہ لگانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ فیک نیوز خاص طور پر انتخابات کے دوران زیادہ تباہ کُن ہوتی ہیں جب مقامی اور بین الاقوامی مجرم غلط معلومات پھیلانے کے لیے تصاویر، متن، آڈیو اور ویڈیو مواد کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جیسا کہ اے آئی اور الگورتھم جعلی خبروں کو پھیلا سکتے ہیں، وہ اس کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔ کونکورڈیا کے جینا کوڈی اسکول آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس کے محققین نے جعلی خبروں کی شناخت کے لیے ایک اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے...
    ایف بی آر کا بنیادی ڈھانچہ حساس قرار، پیکا قانون لاگو، ملک بھر میں مراسلہ ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے بنیادی ڈھانچے کو حساس انفراسٹرکچر قرار دیتے ہوئے پیکا قانون لاگو کر دیا اور سائبر حملوں پر سخت سزائیں نافذ کر دی گئیں۔دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس آفسز، لارج ٹیکس آفسز ،میڈیم ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرز، اے ای او آئی زونز، بے نامی زونز کے کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور کمشنر اپیلز، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز سمیت ملک بھر کے فیلڈ سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بنیادی ڈھانچے کو "حساس انفراسٹرکچر" قرار دیتے ہوئے پیکا قانون لاگو کر دیا اور سائبر حملوں پر سخت سزائیں نافذ کر دی گئیں۔ ایکسپریس کو موصول دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس آفسز، لارج ٹیکس آفسز ،میڈیم ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرز،  اے ای او آئی زونز، بے نامی زونز کے کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور کمشنر اپیلز، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز سمیت ملک بھر کے فیلڈ سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ ایک...
    ٹنڈوجام:سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر الطاف سیال ٹیکنالوجی پر منعقد 2 روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے ہیں ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) دنیا میں اسمارٹ سٹیز بن رہے ہیں زرعی طور پر ترقی یافتہ ممالک روبوٹک ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جبکہ ہم ابھی تک پریسیشن ایگریکلچر تک صحیح رسائی حاصل نہیں کر سکے سندھ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہمارے موبائل یا دیگر ڈیوائسز محفوظ ہیں یا نہیں، لہٰذیٰ صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات بین الاقوامی اور ملکی ماہرین نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی میزبانی اور انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس...
    پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے فرانس میں مصنوعی ذہانت کا ایک بڑا ڈیٹا سینٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے پیرس میں شروع ہونے والے اے آئی ایکشن سمٹ کے شرکا سے خطاب کیا۔ اس سمٹ میں شریک حکومتوں اور کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد عہدیداروں میں بھارتی وزیراعظم ، امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیراعظم شامل تھے۔
    ترکش ڈرامہ ”وینڈیٹا“ کے مرکزی کرداروں نے ڈرامہ کوجلد ہی اردو میں نشر کیے جانے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ”وینڈیٹا“ ایک انتہائی پسند کیا جانے والا ترک ڈرامہ ہے جو حال ہی میں ترکی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ڈرامے نے سوشل میڈیا پر 2 بلین ویوز حاصل کیے۔ ڈرامہ کی کہانی کا موضوع ایک ایسی زبردستی کی شادی کی ہے جو آہستہ آہستہ محبت کی کہانی میں بدل جاتی ہے۔ مرکزی کردار معروف ترک اداکاروں سیڈا پینار اور بیرس باکتاش نے ادا کیے ہیں۔ اب اردو زبان سے شناسائی رکھنے والے صارفین کوایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ یوٹیوب پر ایشیائی ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے کے بعد ڈرامہ جلد ہی اردو میں نشر ہونے...
۱