نوکریوں کا بڑا اعلان! نادرا میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز کی بھرتی، واک ان انٹرویوز 3 نومبر سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد — نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ان بھرتیوں کا مقصد نادرا کی خدمات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تیز اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
کہاں اور کب؟
واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، اور یہ کراچی کے پانچ اضلاع کے علاوہ اندرون سندھ کے نو اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان اضلاع میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
کم از کم تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ
عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ 25 سال
امیدواروں کے لیے یہ موقع خاص طور پر مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولنے کا باعث ہوگا۔
نادرا کا وژن اور اقدامات
نادرا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ بھرتی منصوبہ نیم شہری اور دیہی علاقوں میں نادرا کی رسائی بڑھانے اور شہریوں کو جلد اور مؤثر خدمات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ اس کے علاوہ، متعدد اضلاع میں نئے علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے اور اس کے لیے زمین خریدنے کا عمل جاری ہے۔
یہ منصوبہ نیشنل بایومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک کا حصہ ہے، جسے یکم جنوری 2025 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری حاصل ہوئی تھی۔
جدید نظام اور ہدایات
نادرا نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز میں پیدائش اور اموات کے اندراج کے لیے بھی ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے تاکہ رجسٹریشن کا عمل زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ رجسٹریشن سسٹم میں بہتری لائے اور موجودہ خامیوں کو جلد از جلد دور کرے تاکہ عوام کو سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
یہ ایک اہم موقع ہے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے جو ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ان اضلاع میں رہائش پذیر ہیں اور تعلیمی معیار پر پورا اترتے ہیں تو 3 نومبر سے شروع ہونے والے واک ان انٹرویوز میں شرکت کا موقع ضائع نہ کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلیے خصوصی سہولیات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں موجود نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاری ہیں۔
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن پر نادرا کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی معذوری کا سامنا کر رہا ہو شناخت سے محروم نہ رہے۔
نادرا نے بیان میں کہا کہ ادارے کی جانب سے افراد باہم معذوری کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ ہوتا ہے، اب تک مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ جاری کر چکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دفاتر کیلیے افراد باہم معذوری ہیلپ لائن پر کال کر کے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں، انہیں وہاں وہیل چیئر فراہم کی جاتی ہے اور ان کی پراسیسنگ ایگزیکٹو کیٹیگری میں قطار کے بغیر کی جاتی ہے۔
’معزور افراد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اور ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنی معذوری کا اندراج کرا سکتے ہیں۔‘
خصوصی سہولیات:
ایگزیکٹو کیٹیگری پراسیسنگ
نادرا دفاتر میں وہیل چیئر کی فراہمی
خصوصی ٹوکن پر بغیر قطار اور ترجیحی خدمات
ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے نادرا سینٹر پر اپائنٹمنٹ
خصوصی شناختی کارڈ کا اجرا
پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ شناختی کارڈ
مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد قومی شناختی کارڈ کا اجرا
معذوری کا اندراج
اپائنٹمنٹ کی سہولت