بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں: جیل ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ میں ایک بار بانیٔ پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانیٔ پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی میں منگوائی جاتی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کروائی جاتی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر کا معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے آگاہ کیا تھا۔
اڈیالہ جیل حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اڈیالہ جیل جیل ذرائع کا کہنا جیل میں کہ بانی جاتی ہے کی صحت
پڑھیں:
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ
فائل فوٹوامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی پر 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات رہیں گے، سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی جبکہ اڈیالہ گارڈز کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔