Jang News:
2025-11-28@12:55:05 GMT

صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے، اویس لغاری

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے، اویس لغاری

فائل فوٹو۔

 وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام شعبوں میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں، صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔

انھوں نے یہ بات صارفین کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں 118 سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔  

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بجلی صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت توانائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔ 

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ نئے سسٹم میں ہماری ایک ایک غلطی سامنے آئے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صارفین کو کی فراہمی

پڑھیں:

صارفین کےلیے خوشخبری؛ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان 

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں نیپرا میں سماعت جاری ہے۔

سی پی پی اے  نے کہا کہ اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیدا ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے حکام  نے کہا کہ اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی، کے الیکڑک کو زیادہ بجلی دینے سے کیپسٹی پیمنٹس کا حجم کم رہا۔

این پی سی سی نے کہا کہ دن کی نسبت رات کو 6 ہزار میگاواٹ سے زائد کی کھپت بڑھی ہے۔

فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سی پی پی اے کے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور روسی ہم منصب مفاہمتی یادداشتوںپر دستخط کر رہے ہیں
  • حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، اویس لغاری
  • آئی پی پیز کیساتھ ماضی میں ہونیوالے معاہدے شفاف نہیں تھے، وزیرتوانائی
  • ملکی شمسی توانائی کی صلاحیت 2026ء تک بجلی کے مجموعی نظام کے 20 فیصد تک پہنچنے کی توقع: عالمی تحقیقی ادارہ
  • صارفین کےلیے خوشخبری؛ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان 
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر
  • سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • چین کے ساتھ ناردرن سی روٹ کو ترقی دیں گے‘روس