ورلڈکپ 2027 ، آسٹریلوی ٹیم 8 سال بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
آسٹریلیا(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 8 سال بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم دونوں ٹیمیں 2026 میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔
یہ سیریز جنوبی افریقا میں شیڈول 2027 ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔
اس سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔
یہ سیریز ہرارے یا ممکنہ طور پر بلاوایو میں کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم آخری مرتبہ 2018 میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے زمبابوے گئی تھی جس میں پاکستان ٹیم بھی شامل تھی۔
آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک صرف تین ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو اکتوبر 2003 میں کھیلے گئے جبکہ ایک 1999 میں کھیلا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔