اسلام آباد:(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے ڈر لگ رہا ہے، پاکستان کو اس طرح نہ دھکیلیں جہاں عوام کا غصہ کنٹرول میں نہ رہے، چور ڈاکو کو اوپر بیٹھا دیا جائے تو انتشار ہوتا ہے، حکمران انتشار چاہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں فاتحہ پڑھ لیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی، فاتحہ والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت آج صرف 15 منٹ چلی ہے، تین رکنی بینچ کے حکم کو پولیس مان نہیں رہی یہ توہین عدالت ہے، چیف جسٹس کو اوپن کورٹ میں بات چیت کرنے کا بھی کہا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کچھ طے کرلو کیا طے کرلیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کا اور پاکستانیوں کا موڈ دیکھ لیں، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اندرون و بیرون ملک یہ کہیں نہیں بچیں گیے، بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی موڈ دیکھ لیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر پولیس کارروائی پر برہم، ہائیکورٹ جانے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی–ف) کے رہنما فرخ کھوکھر نے خودکار اسلحے کے لائسنس نہ ہونے پر ایک روز قبل پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے اور بعد ازاں رہائی کے واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

رہائی کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو بیان میں فرخ کھوکھر نے کہا کہ وہ اس اقدام کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں روکا گیا؟ اگر کوئی ذاتی اختلاف ہے یا کوئی قانونی غلطی مجھ سے سرزد ہوئی ہے تو واضح کیا جائے، ورنہ مجھے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے‘۔

TikTok star, JUI leader and businessman Farrukh Khokhar threatens to leave Pakistan after police raid in Islamabad and arrest; says he was denied water during custody pic.twitter.com/rp5EGLKeAX

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 26, 2025

انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاہم اگر ایسا نہیں ہے تو انہیں بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے۔ فرخ کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس میں اچھے افسر موجود تھے، مگر وہ بھی اوپر سے آنے والے احکامات کے باعث مجبور تھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ ان کی بےگناہ گرفتاری کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک انہیں عزت و احترام ملتا ہے، جبکہ پاکستان میں انہیں ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے دل برداشتہ ہو کر کبھی کبھی وہ ملک چھوڑنے کا سوچتے ہیں کیونکہ یہ ملک اب محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی رہنما فرخ خان کھوکھر کی تھانہ منتقلی اور رہائی

فرخ کھوکھر نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ بارڈر تک جانے کو تیار ہیں، دہشتگردوں کو پکڑیں، مگر اپنے ہی لوگوں کو بلاوجہ مت روکیں۔ میں نے ہمیشہ پولیس کے حق میں ویڈیوز بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلحہ لائسنس جے یو آئی ف فرخ کھوکھر فرخ کھوکھر گرفتاری

متعلقہ مضامین

  • عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا عوام انکا کیا حال کریگی، علیمہ خان، فاتحہ پڑھنے والی بات پر برہم
  • جدید ترین مری گلاس ٹرین، عوام و سیاحوں کا نیا تجربہ فراہم کریگی
  • آٹھویں بار شرافت سے اڈیالہ آرہا ہوں، عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دے رہے؟ سہیل آفریدی برہم
  • جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر پولیس کارروائی پر برہم، ہائیکورٹ جانے کا اعلان
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • علیمہ خان کا گورکھ پور ناکے پر دھرنا 10 گھنٹے بعد ختم
  • کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، علیمہ خان
  • اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی
  • اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار