پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں پر نکتہ بہ نکتہ جواب دیتے ہوئے انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی شکست تسلیم نہ کرنے اور جھوٹے بیانات دینے کا الزام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف

پی ٹی آئی کے مطابق نواز شریف 1990 کی دہائی کے فرسودہ بیانات کو دہرارہے ہیں، حالانکہ 2024 کے انتخابات میں عمران خان کی کارکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں جیل میں بیٹھ کر شکست دی، جسے فارم 47 میں اوور رائٹنگ اور دھاندھلی کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک مصنوعی مینڈیٹ رکھنے والا شخص دوسروں پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں رکھتا اور نواز شریف کا سیاسی وجود آمریت کی پیداوار ہے۔

’مریم نواز کی سیاست صرف فوٹو سیشن پر مشتمل ہے‘

پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ وہ کبھی انتخابی میدان میں سیاسی جدوجہد نہیں کر سکیں، اور ان کی سیاست صرف جعلی ٹرسٹ ڈیڈز اور سوشل میڈیا فوٹو سیشنز پر مشتمل ہے۔ عوام نے انہیں عمران خان کی کارکن کے مقابلے میں مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی تباہی کے ذمہ دار بھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو قرار دیا، جنہوں نے منی لانڈرنگ اور مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت روک کر ملک کو مالیاتی بحران میں دھکیل دیا۔ اس کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑا۔

’عمران خان کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی‘

تحریک انصاف نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت میں ریکارڈ ترقی کی، کورونا کے دوران GDP نمو تقریباً 6 فیصد رہی، ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا، زرعی، صنعتی اور IT شعبے میں ترقی ہوئی، جبکہ احساس، کفالت اور جوان ہاؤسنگ اسکیم جیسے فلاحی پروگرام عوام کے لیے ریلیف فراہم کرتے رہے۔

مزید پڑھیے: عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

پی ٹی آئی نے 2018 کے انتخابات میں فارم 47 کی بنیاد پر دھاندھلی کا بھی ذکر کیا، جس کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا اور ن لیگ کو غیر حقیقی نشستیں دلائی گئیں۔

’بحران کے ذمے دار نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادری ہیں‘

مزید برآں، پی ٹی آئی نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی خودمختاری کو محدود کرنے اور عمران خان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ آئینی بحران، معیشتی بحران اور ادارہ جاتی کمزوریوں کے اصل ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری ہیں لیکن عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ان سب ناانصافیوں کا حساب لے کر آئین کی بالادستی اور عوام کی حقیقی طاقت کو بحال کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم نواز شریف وزیراعلی مریم نواز شریف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پی ٹی آئی نے مریم نواز نواز شریف کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔

جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز
  • میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پی ٹی آئی نے پنجاب کے عوام کو آج اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
  • الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں: مریم نواز شریف
  • مصنوعی بیانیہ زمین بوس ہو گیا، عوام نے کارکردگی کی سیاست کو ترجیح دی: مریم نواز
  • بیلٹ باکس کا پیغام، پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے: مریم نواز
  • مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
  • لاہور حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار نے واضح برتری سے میدان مار لیا
  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان