2025-11-26@13:33:01 GMT
تلاش کی گنتی: 13287
«جیت گئے»:
اسلام آباد( اصغر چوہدری) پنڈی گھیب میں جشن نیزہ بازی مقابلے میں الخیام ٹینٹ پینگنگ کلب آف پاکستان کے گھڑ سوار حسن رضا چیمہ کو پنڈی گھیب کے منعقدہ جشن نیزہ بازی میں بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور احمد نواز کلو کو سوینئر سے نوازا گیا۔ جشن نیزہ بازہ معروف شخصیت ذولفقار بھٹو کے بیٹے اور ملک منیر باز کے بھتیجے عتیق الرحمن کی شادی کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔جس میں 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔سیکشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن الاعوان کلب اٹک۔ دوسری پوزیشن پنڈی غازی۔جبکہ تیسری پوزیشن اخلاص غازی کلب نے حاصل کی ۔جبکہ الخیام کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جشن نیزہ بازی میلہ میں اہم سیاسی سماجی شخصیات ۔تاجر برادری اور نیزہ بازی کے...
اُدے پور میں جگ مندر آئی لینڈ پیلس ایک بار پھر کسی شاہی محل کی طرح روشن ہوا جہاں امریکی فارما صنعت کے معروف نام راما راجو منتینا کی بیٹی نیتر منتینا کی شادی نے عالمی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ دلہن نیتر منتینا اور دولہا ومشی گاد ارجو، جو ’سپر آرڈر‘ نامی فوڈ ڈیلیوری ایپ کے شریک بانی ہیں، کی شادی کو نہ صرف محل کی شاندار عمارت نے مزید یادگار بنایا بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ ستاروں کی پرفارمنس نے بھی محفل میں رنگ بھر دیئے۔ راما راجو منتینا کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے ہے اور وہ امریکی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں۔ وہ انجینئس فارماسیوٹیکلز کے چیئرمین اور سی ای او ہیں۔ ان...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت مجیب الرحمان اور زاہد علی کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم دونوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ بھی کرتا رہا جبکہ وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں ملوث تھا اور بین الاقوامی خواتین کرکٹرز کے ساتھ رابطے رکھتا تھا۔ذرائع کا کہنا...
لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ 2017میں ہمارا گروتھ ریٹ بڑھ رہا تھا،3فیصد پرمہنگائی تھی، یہ 39فیصد پر مہنگائی کو لے کرگئے، پھر 4 فیصد پر آ گئی ہے، انہوں نے جو حالات پیدا کیے اس کا خمیازہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے، 1999میں پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا، 1999میں سعودی ریال کا ریٹ 11روپے تھا، ہمارے جانے کے بعد ملک میں بہت تباہی پھیری گئی، ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا گیا، بدتمیزی،بدتہذہبی،دنگافساد،فتنہ...
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے جمع کروائی ہےنیپرا کی جانب سے ہونے والی یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کراچی کے بجلی صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔اس وقت ملک بھر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے. جس کے تحت بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی.
سعودی عرب کے 16 شہر عالمی معیار کے مطابق صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور یہ شہر مشرق وسطیٰ، مشرقی بحر متوسط اور شمالی افریقہ کے خطے میں سرفہرست قرار پائے ہیں۔ ان شہروں نے عالمی ادارۂ صحت کے اسی بین الاقوامی معیارات پورے کیے جن کی بنیاد پر انہیں صحت مند شہروں کا درجہ دیا گیا۔ مزید پڑھیے: مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل فہرست میں المدینہ المنورہ، الخبر، العارضة، المندق، جامعہ الامیرہ نوره، الدرعیہ، الغاط، الجموم، تبوک، شروره، عنیزه، ریاض الخبراء، جدہ، الطائف، جلاجل اور الزلفی شامل ہیں۔ آپ...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ ملاقات خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔...
ٹیکساس میں ہونے والے ‘ورلڈز اسٹرونگسٹ وومن 2025’ کے فائنل میں اس وقت شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا جب امریکی ایتھلیٹ جیمی بوکر نے گولڈ میڈل جیت لیا جنہیں اب ٹرانسجینڈر قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اسٹار اینڈریا تھامسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اسٹیج پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بظاہر کہا کہ یہ ناانصافی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی کونسی شقیں خلاف شریعت ہیں؟ کئی ایتھلیٹس اور کوچز کا الزام ہے کہ بوکر نے اپنے پس منظر سے متعلق معلومات چھپائیں اور وہ حیاتیاتی طور پر مرد ہیں، جس پر شفافیت اور مقابلے کی منصفانہ حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ 3 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن ربیکا رابرٹس نے دعویٰ...
بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں معرکہ حق میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبے اور عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے ، انشاء اللہ دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، جنرل عاصم منیر کا خطاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں،معرکہ...
اویس کیانی :کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 65پیسےسستی کرنےکی درخواست پرنیپراکل سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نےاکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنےکی درخواست کر رکھی ہے،ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہوگا۔ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےستمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگوہے،ستمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی48پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں میچ جیت کر وائٹ واش کر دیا۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ نے بھارت کو بڑے فرق سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹیسٹ میں 408 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ Simon Harmer spun a web around India with a five-wicket haul to help South Africa inch closer to a famous Test series win ????️#WTC27 | #INDvSA ????: https://t.co/5B1PcNj4kk pic.twitter.com/3IxkrPS1mR — ICC (@ICC) November 26, 2025 اس شاندار کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز میں مکمل بالادستی قائم کی ہے۔ مزید پڑھیں: کلکتہ: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے تاکہ قومی سلامتی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور موجودہ پیچیدہ حالات کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔جی ایچ کیو میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز حقیقی ہیں مگر ان سے نمٹنے کی قومی صلاحیت اور عزم کہیں زیادہ مضبوط ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکا کو منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے، بہتر بارڈر کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل مسابقت، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ حربوں کے اثرات نمایاں ہیں۔ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قومی سلامتی کے لیے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستان ایک اہم ملک ہے اور اپنی حیثیت کےمطابق دنیا میں مقام حاصل...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ...
پاکستان مسلم لیگ ن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب پر اپنا غلبہ دوبارہ قائم کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟ قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں جیت کر ن لیگ نے کلین سویپ کیا جسے سیاسی حلقوں میں ‘پنجاب واپس لینے’ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق، یہ ضمنی انتخابات 13 حلقوں میں ہوئے جن میں ن لیگ کے امیدواروں نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار ایک بھی نشست نہ جیت سکے۔ صرف ایک صوبائی نشست...
کراچی: کراچی میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 5 ڈاکو گرفتار کر لیے، جن میں سے 2 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ ایس آئی یو کی ٹیم نے گرومندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ چھیپا کے مطابق گرفتار ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 36 سالہ جنید کے نام سے ہوئی۔ دوسری کارروائی جمشید کوارٹر پولیس نے جیل چورنگی کے قریب کی جہاں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع سے اسلحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر صحافی اینکرپرسن حمیدبھٹو کے بھائی سلیم بھٹو کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-12 اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں23 دسمبرتک توسیع کردی ہے اور پولیس سمیت دیگر اداروں کوان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوبذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔منگل کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔عدالت نے 23 دسمبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا اور...
محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) پشاور نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل پشاور میں قائم ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سرکار ایس ایچ او گلبرگ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور ایف سی جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں ائیرفورس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ ایس ایچ او گلبرگ عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج مقدمے میں 7اے ٹی اے، ایکسپلوسیو، قتل ودیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ایف آئی آر متن کے مطابق 3 خودکش بمبار موٹرسائیکل...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018ء میں بھارت گئے تھے، تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ کا اعلان اب ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026ء میں ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دسمبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کو مؤخر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی میں ہونے والے مہلک دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا طے شدہ دورۂ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں برس تیسری مرتبہ ہے کہ نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ مؤخر کیا ہے جبکہ اس بار بھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سنگین سیکیورٹی خدشات سامنے آئے تھے، جس کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا، حالیہ دھماکے نے بھارتی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے وزیراعظم کے دورے کو غیر محفوظ قرار دیا۔خیال رہےکہ نیتن یاہو 9...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں، پڑوسی ممالک...
تل ابیب (نیوز ڈیسک)دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دسمبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کو مؤخر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے والے سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ قبل ازیں نیتن یاہو کو 9 ستمبر کے ایک روزہ دورے پر آنا تھا لیکن 17 ستمبر کو الیکشن کے باعث اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اس سے بھی قبل اپریل میں بھی انھوں...
اسلام آباد: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں،...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو اب نان سٹیٹ ایکٹرز کی بجائے ریاست کی حیثیت سے سوچنا چاہئے۔ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ منگل کے روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے، پاکستان کبھی سویلین پر حملے نہیں کرتا۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان جب بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹرائی نیش سیریز کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوبے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے شاندار 37 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بورل بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔برائن بیننٹ نے 26 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانہ اور وانندو ہاسارنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ویب ڈیسک عادل سلطان
اسلام آباد: پاکستان میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مقابلے جاری ہیں، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مکسڈ کارکردگی سامنے آئی ہے۔ پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ 25 مختلف ممالک کے ٹینس اسٹارز ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی عالمی مقابلوں میں اے ٹی پی پوائنٹس کی دوڑ میں شامل ہیں۔ آج کھیلے گئے مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 32 میں ترکی کے مرٹ الکایا نے پاکستان کے سمیر افتخار کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ بلغاریہ کے ڈنکو ڈینیو نے پاکستانی سینئر کھلاڑی عقیل خان کو سخت مقابلے کے...
اپنے بیان میں شہداء کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ایف سی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے سانحے کو ٹالا، جو خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ علامہ نثار احمد قلندری نے اپنے بیان میں شہداء کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ایف سی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے سانحے کو ٹالا، جو خراجِ تحسین کے مستحق...
آج سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیمیں باہمی حریفانہ ٹاکرے کے لیے میدان میں ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور: گلبرگ میں نوکرانی نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ چرالیے اور فرار ہوگئے، پولیس نے ککڑ گاؤں کاہنہ سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق خاتون ملزمہ سینٹ میری کالونی میں واقع گھر میں دو ماہ سے کام کر رہی تھی، ملزمہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا پلان بنایا۔ چند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ چُرا کر فرار ہوگئے، کیمرا فوٹیج میں دو ملزمان کو نیلے شاپر میں چوری شدہ مال لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ایس ایچ...
لاہور:(نیوزڈیسک) گلبرگ میں نوکرانی نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ چرالیے اور فرار ہوگئے، پولیس نے ککڑ گاؤں کاہنہ سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق خاتون ملزمہ سینٹ میری کالونی میں واقع گھر میں دو ماہ سے کام کر رہی تھی، ملزمہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا پلان بنایا۔ چند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ چُرا کر فرار ہوگئے، کیمرا فوٹیج میں دو ملزمان کو نیلے شاپر میں چوری شدہ مال لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی...
جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے، اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی، ان کی تجاویز لیتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ27ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظرانداز کیا گیا، حکومت کا کام تھا وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی، سب سے پہلے ہمیں بنیادی مسئلے کو دیکھنا ہے، ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، 27ویں ترمیم...
اسرائیلی وزیراعظم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنا مجوزہ بھارت کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں حال ہی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات بڑھ گئے، جس کے باعث نیتن یاہو نے رواں سال کے آخر میں طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دورے کے دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ اس سے قبل بھی نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ منسوخ کیا تھا، جبکہ وہ آخری بار 2018 میں بھارت کے سرکاری دورے...
ٹرمپ اور شی جن پنگ نے اکتوبر 2025 میں جنوبی کوریا کے شہر بسآن میں ملاقات کی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک گھنٹے تک بہت اچھی اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026 میں بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ شی جن پنگ کو بھی 2026 کی دوسری نصف میں امریکہ آنے کی دعوت دی گئی ہے جسے قبول کر لیا گیا۔ یہ اعلان دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی جنگ، تائیوان کے تنازع اور سویا بین کی تجارت سمیت اہم عالمی مسائل پر بات چیت کے بعد سامنے آیا۔ شی جن پنگ نے تائیوان کو چین کی واپسی کو دوسری...
سری نگر: خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ کشمیری خواتین ہیں جو دہائیوں سے بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین، معاشرے کا کمزور طبقہ ہونے کے باعث بھارتی فورسز کی کارروائیوں کا براہِ راست نشانہ بنتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قابض افواج خواتین کی عصمت دری کو منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، اور ہزاروں خواتین جنسی ہراسانی، ذہنی اذیت اور جسمانی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔ ایس نے بتایا...
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح کی یہ چیمپئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ باکسنگ چیمپئن شپ پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔ ایونٹ کی اہم فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز سمیت 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک کے باکسرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دیگر ممالک کے باکسرز، آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے...
1971 کی جنگ میں پاک فوج نے بھارتی افواج اور مکتی باہنی کے دہشت گردوں کے ظلم و بربریت کے سامنے بہادری اور قربانی کی تاریخ رقم کی۔ ان بہادر کارناموں میں سے ایک میجر انیس احمد خان شہید کی کہانی بھی خاص طور پر یادگار ہے۔ میجر انیس احمد خان کو اپنے دستے کے ساتھ دریائے کوباڈک کے جزیرہ نما علاقے کو مکتی باہنی کے قبضے سے آزاد کرانے کا مشن سونپا گیا۔ یہ 6 مربع میل کا علاقہ مضبوط دفاعی مورچوں سے لیس تھا اور مکتی باہنی کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ تھا۔ جذبہ شہادت سے سرشار میجر انیس احمد خان نے اپنے جوانوں کے ساتھ آرٹلری کے بغیر دشمن کو سبق سکھانے کے لیے میدان...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی اہلیہ سے یہ رقم خفیہ رکھی اور خفیہ طور پر پرتعیش زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص، جسے ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور دونوں کی مجموعی پنشن 3 لاکھ ین بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس کی اہلیہ نہایت کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد انہوں نے شوہر کو باہر کھانا، غیر ضروری خرچ اور مہنگی چیزوں سے سختی سے روکے رکھا۔ اسی وجہ سے ایس نے لاٹری جیتنے کی اصل رقم بتانے کے بجائے صرف 50 لاکھ...
—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔عدالت نے 23 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیعجعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانئ پی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنایا جائے گا۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے، پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے، 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات مکمل طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور فلسطینی عوام کی بدستور جاری اذیت ناک حالت پر پاکستان نے ایک مرتبہ پھر نہایت واضح، دوٹوک اور اصولی مؤقف پیش کیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے تفصیلی بیان میں دنیا کو یاد دلایا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کی چند جھلکیاں دکھائی دینے کے باوجود زمینی حقیقتیں اب بھی شدید تباہی، مسلسل جارحیت اور انسانی جانوں کے زیاں کے گرد گھوم رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پچھلے 2 برس کے دوران اسرائیلی قبضے نے جس بے رحمی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے کو کھنڈر بنا دیا ہے، وہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ...
1971کی جنگ میں پاک فوج نے بھارتی افواج اور دہشتگرد مکتی باہنی کے ظلم و بربریت کے سامنے بہادری کی تاریخ رقم کر دی۔ بہادری اور جرات مندی کی کئی ان دیکھی اور ان سنی داستانوں میں سے ایک کہانی میجر انیس احمد خان شہید کی بھی ہے۔ میجر انیس احمد خان کی سپاہ کو دریائے کوباڈک کے جزیرہ نما علاقہ کومکتی باہنی کے دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا مشن سونپا گیا۔ مضبوط دفاعی مورچوں سے لیس 6 مربع میل کے علاقہ پر پھیلا ہوا یہ جزیرہ مکتی باہنی کے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ تھا۔ جذبہ شہادت سے سرشار میجر انیس احمد خان اپنے جوانوں کے ساتھ آرٹلری کے بغیر دشمن کو سبق سکھانے میدان میں اتر گئے۔ پاک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹی سی پی کے مطابق چاول کراچی پورٹ کے راستے برآمد ہوگا۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی بولی دی جا سکے گی۔حکام کے مطابق کنٹریکٹ ملنے کے بعد 45 دن کے اندر اندر ترسیل یقینی بنانا ہوگی۔ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بنگلادیش کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کراچی پورٹ کو چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت خطے کے دیگر...
450جوانوں کی پریڈ کت دوران : پشاورا یف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام َ 3 افغان خودکش حملہ آور ہلاک 3اہلکار ، شہید 8شہریوں سمیت 11زخمی
پشاور+ بنوں+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+خبر نگار+ آئی این پی) پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا۔ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔ سی...
کینیڈا میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ایک بھارتی شہری کو عدالت کے حکم پر ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ جگجیت سنگھ کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے اور دوبارہ کینیڈا میں داخلے پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جگجیت سنگھ چھ ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کے لیے کینیڈا آیا تھا۔ تاہم کینیڈین پولیس کے مطابق، وہ وہاں پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں اکثر نوجوان لڑکیوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو آج (منگل کو) ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
ضمنی انتخابات کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر دیا ہے۔ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی جیت پر تو کہا جا سکتا ہے کہ وہاں اس کی حکومت ہے، اس لیے ضمنی انتخابات حکومت ہی جیتتی ہے۔ لیکن ہری پور پر کیاکہا جا ئے گا؟ ہری پور میں تو تحریک انصاف کی مضبوط حکومت ہے۔ انتخابی مہم کے لیے ’’کے پی‘‘ کے وزیر اعلیٰ بھی گئے۔ حالانکہ انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھی کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کی ساری تحریک انصاف نے ہری پور کا ضمنی الیکشن جیتنے کے لیے انتخابی مہم چلائی۔ لیکن پھر بھی مسلم لیگ (ن) کا ا میدوار واضح اکثریت سے جیت گیا۔ تحریک انصاف اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) قومی عوامی تحریک کے سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد بھنبھورو نذیر بلیدی بابو میمن اور معشوق چانڈیو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لطیف آباد میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کو معاضہ دیا جائے حیدرآباد بھر میں منشیات کی کھلے عام فروخت پر چشم پوشی کا مظاہرہ کرنے والی ضلعی انتظامیہ اور میئر بلدیہ تجاوزات کی آڑ میں عام شہریوں کو پریشان کررہے ہیں عملہ بھتا خوری میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 18 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر مسلط ہے پورا سندھ لاقانونیت کرپشن قبضہ مافیا کی...
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور ہم آگے بھی ملکر چلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف کی کہ وہ شہیدوں کے جنازے میں شامل ہوئے۔تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ سیاسی ماحول جیسا بھی ہو ہمیں ملک...
مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں نہ بھی ہوتی اور میدان میں موجود ہوتی تب بھی ن لیگ ضمنی انتخابات میں وہ سیٹیں جیت جاتی جو اس نے حاصل کی ہیں۔ جنی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں مقابلہ ضرور کچھ سخت ہوتا، اور اگر ہمارے 50 ہزار ووٹس ہوتے تو پی ٹی آئی کے ووٹس کی تعداد 35 یا 40 ہزار تک ہوتی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو 10 سال بیت گئے۔ قوم کی قابل فخر بیٹی کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔فلائنگ آفیسرمریم مختیار 24 نومبر 2015 کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش میں شہید ہو گئی تھیں۔قوم کی قابل فخر بیٹی مریم مختیار نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے تربیتی جنگی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کے دوران انسانی آبادی کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔مریم مختارنے مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی، تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جا رہی تھی، جنھوں...
مریم نے ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی. فوٹو فائل پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ، فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی 10 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔مریم مختیار 24 نومبر 2015 کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش میں شہید ہو گئی تھیں۔پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو 10 سال بیت گئے ہیں، 18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی۔مریم نے مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی، تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری او رنجی تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور زائد دھواں چھوڑنے والی ناقص گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر اور اسپتالوں کی ناقص بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میذیا ذرائع کےمطابق دھوں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری طور پر لازمی قرار دے دی گئی ہے، طلبا و اسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہےکہ حد سے زائد دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی، سرکاری و نجی اداروں...
بھارت میں ایک عام سا سفر اس وقت غیر معمولی بن گیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے بھوک سے نڈھال مسافر کے لیے راستے میں رک کر سینڈوچ خریدا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے ڈرائیور کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل یوگِتا راتھوڑ نے واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے دل کو چھو لینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے خدمت کرنے والوں کو پھر سے سرخرو کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بیانیے سے نہیں کام سے جیتے جاتے ہیں، مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی تمام سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں۔ قبل ازیں اپنے ایک پیغام میں کامیابی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت ،فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوگیا۔ خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے ۔وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے۔صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، ھف پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہاں گئے وہ مقبولیت کے دعوے؟پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی،ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے،یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،مسلم لیگ نے 2024کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کو تاریخی کامیابی ملی،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔اپنے تہینیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان شاہنز ٹیم کیلئے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں...
قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر لیا ہے۔ اب مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام6نشستوں پر جیت سے مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن132نشستوں کےساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی،مسلم لیگ ن اب دیگر اتحادیوں سے ملکر قانون سازی کر سکے گی۔ آزادارکان کی حمایت کے ساتھ مجموعی تعداد170ہو گئی،قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے ایوان میں 169اراکین درکار ہوتے ہیں۔ مزید :
چین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے’’افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام‘‘ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین اور جنوبی افریقہ کی حکومتوں نے بیسویں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر “افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام” جاری کیا، جس کا مقصد افریقی ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کے راستوں کی آزادانہ تلاش اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں فریقوں نے افریقی یونین کے “ایجنڈا 2063: وہ افریقہ جو ہم چاہتے ہیں” اور اس کے سات بنیادی ویژن اور براعظم افریقہ کے آزاد تجارتی زون کی تعمیر کی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں...
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔ رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی چئیرمین محسن نقوی کی جانب سے پاکسشان شاہنز ٹیم کے لیے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا میں شاندار فتح حاصل کرنے والی رائزنگ اسٹار ایشیا کپ چیمپئن پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں کھلاڑیوں کا استقبال گرمجوشی کے ساتھ کیا گیا۔سپر اوور میں بنگلا دیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کی فلائٹ پہلے سے شیڈول تھی ۔ لاہور پہنچنے کے فوراً بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے جہاں اہلِ خانہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ٹیم منیجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے اس ٹائٹل کے لیے بھرپور محنت کی اور سپر اوور میں اعصاب شکن مقابلہ جیت کر ثابت کیا کہ نوجوان شاہینز بڑے مواقع پر اپنی صلاحیتیں منوانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی جلد پاکستان شاہینز کے لیے...
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ پاکستان شاہینز کی جیت نے ثابت کیا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ثمین رانا کا کہنا تھا کہ احمد دانیال نے عمدہ بولنگ کی، دباؤ میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ احمد دانیال لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کاحصہ رہے، باصلاحیت نوجوان بولر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر دوحا میں ہونیوالا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان بیس، بیس اوورز کا سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر...
ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری ہے۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراءکے علاوہ متعدد ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شریک ہوئے۔ ڈے 2 میں ٹیکسٹائل 4.0 ، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ نمائش میں دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57,000 سے زائد تجارتی زائرین شریک ہوئے۔ چین، ترکی، یورپ اور آسیان ممالک کی بھی بھرپور شرکت رہی جبکہ ٹیک پارٹنرشپس میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام اور ایس آئی ایف سی کی...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا، محمد نواز اور عثمان خان نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارک باد دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دی۔ قومی کرکٹرز نے کہا کہ آپ کامیابی کے حقدار تھے، آپ نے جیت کے لیے بہت محنت کی، شاندار رائزنگ اسٹارز، اسی طرح آگے بڑھتے رہو۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مبارکباد بوائز، آپ پاکستان کرکٹ کو مستقبل ہو، سنسنی خیز مقابلے میں...
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے ایک 51 سالہ بھارتی شہری جگجیت سنگھ کو دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے کینیڈا سے ڈی پورٹ کرنے اور کینیڈا میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جگجیت سنگھ 6 ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کینیڈا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق بھارتی شہری جگجیت سنگھ کینیڈا پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں باقاعدگی سے آنا شروع ہو گیا جہاں وہ بار بار نوجوان لڑکیوں کے قریب جاتا، اِن کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش اور اِن سے...
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا جسے الرٹ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، گیٹ پر خودکش دھماکے سے 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایف سی جوانوں کی فوری کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، ایک نے خود کو گیٹ پر صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر دھماکے سے اڑایا، دھماکے میں گیٹ پر تعینات 3 اہلکار شہید ہوئے، دو حملہ آور دھماکے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔میاں سعید نے مزید بتایا کہ ہیڈکوارٹرز میں نفری الرٹ تھی ، اندر داخل ہونے والے دونوں حملہ آوروں کو...
جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ 60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔ رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور...
تحریک انصاف کی رہنما نے الزام لگایا کہ پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے تھے۔ عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیاکہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم، عوام نے بائیکاٹ کیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھاکہ (ن) لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے...
اتوار کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے تمام 6 خالی نشستیں جیت لی ہیں۔ اب پارٹی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی اور حکومتی استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار تقریباً ختم ہو جائے گا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے پاس 126 نشستیں ہیں۔ 6 نشستیں جیتنے سے یہ تعداد 132 ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کو ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ (ق) کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن اور 4 آزاد اراکین کی حمایت پہلے سے حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب و خیبرپختونخوا کے ضمنی...
نواز شریف کا عرب امارات ،مولانا فضل الرحمن کا اکاؤنٹ جرمنی سے آپریٹ ہو رہا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کا مقام غربی ایشیا ہے ، اسکرین شارٹس شیئر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود صارفین کی لوکیشن دکھانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے علاوہ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر یہ دیکھ سکیں گے کہ کسی فرد یا اکاؤنٹ کا اصل مقام کیا ہے ، یہ فیچر صارفین کے بارے میں مزید معلومات ظاہر کرے گا تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ وہ پلیٹ فارم پر کس سے بات کر رہے ہیں۔گذشتہ روز اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکا کے باغیوں کی پوری دنیا کی قیادت ایک نئی صبح کی تلاش میں یہاں جمع ہے ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو، جس میں کشمیر اور فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی اور ہم اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کو وطن لانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی عدالت چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کو انصاف ملے۔ ہم ایسی ریاست چاہتے ہیں جہاں غریبوں کو مفت علاج اور تعلیم کی سہولت ملے۔اجتماع عام کے دوسرے روز ’’جہان نو ہورہا ہے پیدا‘‘کے عنوان سے آخری سیشن میں 45ممالک سے آئے ہوئے 120مندوبین نے شرکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے اقوام متحدہ کی ثالثی سے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 8فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے وہ سماجی رہنما اسلم خان فاروقی سے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کررہے تھے طارق مدنی کا کہنا تھا کہ غزہ صیہونی فوج کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے، اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کم نہیں ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جنگ بندی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل، خازن آفتاب رند، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی، ایف ایس سی ممبران ،اراکین گورننگ باڈی ، عرفان آرائیں، عمران راجپوت، ذوالفقار جسکانی و دیگر ممبران نے حیدرآباد کے سینئر کیمرہ مین جمیل پٹھان،شکیل پٹھان کی والدہ اور صحافی جام فرید لاکھو کی والدہ، کیمرہ مین نسیم خان کے برادر نسبتی کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی دارالحکومت ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں کے نیزہ بازی مقابلوں میں پاکستان کے اسٹارایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 83.05 میٹر کا عمدہ تھرو پھینک کر سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ محمد یاسر نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تماشائیوں نے دونوں پاکستانی ایتھلیٹس کی فارم اور کمٹمنٹ کو بھرپور داد دی۔ مقابلے میں تیسرے نمبر پر نائجیریا کے سیموئل ایڈمز کیورے رہے جنہوں نے 76.01 میٹر تھرو کیا۔ارشد ندیم کی جیت نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ : پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلادیش اے کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیادوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ مقررہ اوورز میں اسکور برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں ہوا۔پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 125 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلادیش اے کی ٹیم بھی سخت مزاحمت کے بعد 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز تک پہنچ سکی، یوں میچ ٹائی ہوگیا۔فیصلہ کن سپر اوور میں بنگلادیش اے...
دوحہ (ویب ڈیسک)پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیت لیا۔دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں دنوں ٹیموں کے رنز برابر ہونے کے باعث فیصلہ سپر اوور پر رکھا گیا ۔پاکستان نے سپر اوور میں7رنز کا ہدف4گیندوں پر حاصل کیا اور ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔ سائبر سیکیورٹی فرم میکافی کی نئی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں رہے بلکہ دھوکے بازوں نے ان کی نقل بنا کر جعلی برانڈ انڈورسمنٹس، اشتہارات اور فراڈ لنکس بھی پھیلائے۔ مجرمان AI کی مدد سے مشہور شخصیات کی آواز اور چہرہ تیار کرکے جعلی گفٹس، کرپٹو اسکیمز اور بیوٹی پراڈکٹس کے نام پر ایسے لنکس بناتے ہیں جو مالویئر اور آن لائن فراڈ کا باعث بنتے ہیں۔ میکافی کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں نے جعلی سیلیبرٹی انڈورسمنٹس دیکھیں، 39 فیصد نے ان لنکس پر کلک کیا...
مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے نئی مس یونیورس کا تاج تو حاصل کرلیا مگر ابھی جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ مقابلے کے سابق جج عمر حرفوش نے ایسا دعویٰ کردیا جس نے دنیا بھر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام لگایا ہے کہ فاطمہ بوش کو جتوانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا، اور اس کے پیچھے مس یونیورس آرگنائزیشن کے سربراہ راؤل روچا کے مبینہ کاروباری مفادات شامل تھے۔ عمر کے مطابق راؤل روچا کے فاطمہ بوش کے والد کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے، اسی لیے نتیجہ ’طے شدہ‘ تھا۔ عمر حرفوش نے ججز کے...
عالیہ حمزہ—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی، اس وقت ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، عوام نے بائیکاٹ کیا ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 129 کی سیٹ پر ہم نیا امیدوار میدان میں لائے، پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ...