data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی میں ہونے والے مہلک دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا طے شدہ دورۂ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں برس تیسری مرتبہ ہے کہ نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ مؤخر کیا ہے جبکہ اس بار بھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سنگین سیکیورٹی خدشات سامنے آئے تھے، جس کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا،  حالیہ دھماکے نے بھارتی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے وزیراعظم کے دورے کو غیر محفوظ قرار دیا۔

خیال رہےکہ نیتن یاہو 9 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر بھارت آنا چاہتے تھے، 17 ستمبر کے انتخابات کے باعث دورہ منسوخ کرنا پڑا،  اس سے قبل اپریل میں بھی وہ مودی حکومت کی دعوت پر بھارت آنے والے تھے مگر دورہ اچانک معطل کر دیا گیا، جس سے بھارتی حکومت کو سفارتی طور پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہےکہ نیتن یاہو آخری مرتبہ 2018 میں بھارت پہنچے تھے، جبکہ رواں برس ان کے دورے کی تین بار تاریخ دی گئی مگر ہر بار ملتوی کر دیا گیا،  اب ان کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں ہی سامنے آئے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2017 میں اسرائیل کا تاریخی دورہ کر چکے ہیں اور اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کر دیا

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان