Jasarat News:
2025-11-25@00:16:30 GMT

سندھ لا قانونیت و قبضہ مافیا کی لپیٹ میں ہے، عوامی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) قومی عوامی تحریک کے سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد بھنبھورو نذیر بلیدی بابو میمن اور معشوق چانڈیو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لطیف آباد میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کو معاضہ دیا جائے حیدرآباد بھر میں منشیات کی کھلے عام فروخت پر چشم پوشی کا مظاہرہ کرنے والی ضلعی انتظامیہ اور میئر بلدیہ تجاوزات کی آڑ میں عام شہریوں کو پریشان کررہے ہیں عملہ بھتا خوری میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 18 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر مسلط ہے پورا سندھ لاقانونیت کرپشن قبضہ مافیا کی لپیٹ میں ہے محکمہ پولیس ریونیو بلدیات صحت تعلیم اریگیشن زراعت سمیت دیگر محکموں کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے لطیف اباد پٹاخہ فیکٹری سانحہ کے ذمے دار ڈپٹی کمشنر مقامی پولیس اور فائربریگیڈ کے افسران ہیں جنہوں نے فرائض میں غفلت برتی جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔جس کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور حیدرآباد پولیس اپنی نااہلیت اور کرپشن چھپانے اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے تجاوزات کے نام پر عام شہریوں کو پریشان کررہی ہے چھوٹے دکانداروں ٹھیلے پر پھل فروٹ فروخت کرکے اپنے اہل خانہ کا بہ مشکل گزر بسر کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جبکہ بااثر اور حکومتی شخصیات کے ہوٹلز منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈے چلانے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا نہ کرنا افسوسناک عمل ہے انتظامی نشے میں دھت افسران غریب لوگوں کاسامان غیر قانونی قبضہ میں لیکر فخر محسوس کرتے ہیں عملہ فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام آدمی سے جارحانہ رویہ سے پیش آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سٹی لطیف آباد قاسم آباد سمیت شہر بھر کی شاہراہوں پر کھلے عام منشیات فروشی انتظامیہ کو دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے قومی عوامی تحریک لوگوں کو بے جا پریشان کرنے پر احتجاجی دھرنے دے گی پہلا دھرنا شہیدوں کے ورثا کے ساتھ لطیف آباد میں دیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ

پڑھیں:

حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

گلزار

متعلقہ مضامین

  • حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • عوامی رابطہ مہم کے ذریعے گلی‘ گلی‘ تحرک ’’بدل دو نظام ‘‘ کا پیغام پہنچائیں گے‘ کاشف شیخ
  • ون ونڈو سے قبل ایس بی سی اے میں بدعنوانی ختم کی جائے، ایم کیو ایم
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم اجلاس دسمبر میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس، دسمبر کے پہلے ہفتے میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
  • قبضہ مافیا
  • سکردو میں زمینوں کا برا حال ہے، ہزاروں کنال اراضٰ قبضہ مافیا کے پاس ہے، جمیل احمد
  • گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی