data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مجلس وحدت المسلمین کے مولانا صادق جعفری، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے منیر نائچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سرباز عبدالرب، بشیر خان ترین، سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کموں شہید گھوٹکی سے کراچی تک تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے مرکزی قائدین عوام سے براہ راست ملاقاتیں کریں گے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں وکلاء کی جاری جدوجہد کو بھی سراہا گیا، انہوںنے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی عوامی ردعمل سے بچنے کے لئے بار بار دفعہ 144 نافذ کر کے سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں جلسے کے اعلان کے بعد صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین

پڑھیں:

حیدرآباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آئینی ترمیمی بل کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • عوامی رابطہ مہم کے ذریعے گلی‘ گلی‘ تحرک ’’بدل دو نظام ‘‘ کا پیغام پہنچائیں گے‘ کاشف شیخ
  • پاکستان تحریک انصاف نے 26نومبرکو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس، دسمبر کے پہلے ہفتے میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
  • کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر
  • گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی
  • حیدرآباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آئینی ترمیمی بل کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہاہے
  • گولارچی: آئینی ترمیم کے خلاف تحریک تحفظ کے تحت یوم سیاہ منایاگیا
  • محرابپور،تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر27 ویں ترمیم کیخلاف احتجاج
  • ایم کیوایم کا کراچی کے مسائل پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان