data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251124-02-4
سعودی دارالحکومت ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں کے نیزہ بازی مقابلوں میں پاکستان کے اسٹارایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 83.

05 میٹر کا عمدہ تھرو پھینک کر سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ محمد یاسر نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تماشائیوں نے دونوں پاکستانی ایتھلیٹس کی فارم اور کمٹمنٹ کو بھرپور داد دی۔ مقابلے میں تیسرے نمبر پر نائجیریا کے سیموئل ایڈمز کیورے رہے جنہوں نے 76.01 میٹر تھرو کیا۔ارشد ندیم کی جیت نہ صرف پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ عالمی مقابلوں میں ان کی مستقل بہترین کارکردگی کا تسلسل بھی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے فتح کے بعد قوم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں لائیں گے۔ پاکستانی عوام، سپورٹس کمیونٹی اور حکومتی حلقوں نے دونوں کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے