پشاور:(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔

جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مظاہرے

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ، محبوب ولی مسعود الرحمن جبکہ تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ سکردو میں احتجاج کی قیادت بلتستان کے چیئرمین نجف علی نے کی۔ ہنزہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے

سکردو میں احتجاج کا منظر

نلتر میں مظاہرہ

سکردو میں احتجاج

سکردو میں احتجاجی مظاہرے کا منظر

سکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر نجف علی خطاب کرتے ہوئے

گلگت میں احتجاج

کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے

گلگت میں تحریک انصاف کے رہنما محمد شاہد خطاب کرتے ہوئے

گلگت میں احتجاج

اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اپنے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پورے جی بی میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ گلگت، سکردو، ہنزہ، روندو، نلتر میں اے اے سی کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا۔ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ، محبوب ولی مسعود الرحمن جبکہ تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ سکردو میں احتجاج کی قیادت بلتستان کے چیئرمین نجف علی نے کی۔ ہنزہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ گلگت کے سیاحتی علاقے نلتر میں بھی نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ روندو کے سب ڈویژن ڈمبوداس میں بھی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران قائدین نے تین گرفتار کارکنوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • بدل دو نظام: جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج
  • محراب پور: تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر آئینی ترمیم کے خلاف سیاسی وسماجی تنظیمیں پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں
  • یوم سیاہ، سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کی ریلی و احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو رپورٹ
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملتان میں بھی یوم سیاہ، نماز جمعہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
  • آئینی ترامیم کیخلاف یوم سیاہ، سکردو میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ
  • کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مظاہرے