ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
فیصل آباد(سب نیوز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی کی کھلے عام ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریٹرننگ افسر پی پی 116 فیصل آباد نے سابق ایم این اے عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کیا۔نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے نے عابد شیر علی نے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی، ویڈیو میں انہیں بیلٹ پیپر کے اوپر مہر لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے تصویر یا ویڈیو بنانا ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا ہے جو کہ قانونا جرم ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ عابد شیر علی کو ریٹرننگ افیسر نے کل وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری... ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عابد شیر علی ضمنی الیکشن
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔