این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیچہ وطنی میں ہونے والے قومی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے دونوں نشستوں پر میدان مارلیا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں سے پی ٹی آئی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق این اے 143 کے تمام 442 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق یہاں سے ن لیگ نے میدان مارلیا۔
ن لیگ کے چوہدری طفیل جٹ نے ایک لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر 13 ہزار 120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
پی پی 203 کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کا بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوگیا ہے اور یہاں بھی ن لیگ فاتح رہی ہے ۔ ن لیگ کے محمد حنیف جٹ 46 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10 ہزار 975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ووٹ لے کر
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔