مایوسی ہوئی بار بار ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے، سری لنکن کوچ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ مایوسی ہوئی کہ بار بار ہماری ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے۔
جولین ووڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان میں کئی بار آیا، پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہوں۔
سری لنکن بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی فینز کا سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشی کی بات تھی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلا میچ جیتنا چاہیے تھا، دوسرے میچ میں اسکور کم کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے میچ: شاہین آفریدی کی طبیعت ناساز ، ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے پاس
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا گیا اور اسپنر ابرار احمد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے میچ اصل میں جمعرات کو طے تھا تاہم منگل کو اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شیڈول متاثر ہوا، جس سے سری لنکن کیمپ میں قابل فہم تشویش پیدا ہو گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ چند مہمان کھلاڑی مکمل طور پر ٹور چھوڑنے پر غور کر رہے تھے۔اس غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فوری مداخلت کی، جنہوں نے ملک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر سری لنکن وفد کے ساتھ طویل ملاقاتیں کیں اور ان کی حفاظت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔بدھ کی رات تک صورتحال مستحکم ہو گئی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز مکمل کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔کچھ سری لنکن کھلاڑیوں کے گھر واپس جانے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی افواہیں ٹیم کے مینیجر نے فوراً مسترد کر دی اور یقین دہانی کرائی کہ دورہ کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔