2025-10-08@01:40:22 GMT
تلاش کی گنتی: 473
«کالج میں زیر تعلیم»:
ریاض احمدچودھری صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس کا جائزہ لینے کیلئے ہم چند واقعات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے سی آئی ایم ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلبا پر بھارتی انتہا پسند ہندووں نے حملہ کر کے کئی طلبا کو زخمی کر دیا ۔ ڈیرہ دھون اترا کھنڈ علاقے میں قائم سی آئی ایم ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبا کے بقول انہیں کالج میں گھس کر غنڈوں نے مارا پیٹا جس کی وجہ سے کالج میں کئی ایک طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیری طالب علموں کی ایک غیر کشمیری طالب علم کے ساتھ کسی بات پر...
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری سعید حفیظ عبدالمجید کی برسوں کی محنت اور صبر کا پھل آخرکار مل گیا۔ 33 سالہ سعید، جو ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازم ہیں، نے ہزاروں درہم کا ٹکٹ ڈرا حاصل کرلیا۔ سعید 2009 سے یو اے ای میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے ہر ماہ متحدہ عرب امارات کی مشہورقرعہ اندازی ‘بگ ٹکٹ ڈرا’ میں حصہ لے رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کبھی کوئی مہینہ نہیں چھوڑا۔ اس بار ان کی مستقل مزاجی رنگ لائی، اور انہوں نے بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای-ڈرا میں 50 ہزار درہم جیت لیے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں...
کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے ماتحت کراچی کے علاقے محمود آباد میں قائم گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گرین بیلٹ کی عمارت کی مخدوشی معمہ بن گئی ہے کالج انتظامیہ اور ورکس اینڈ سروس کالج ایجوکیشن کے درمیان کالج کی عمارت خالی کرنے سے متعلق رسی کشی جاری ہے جس سے کالج کی طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ کالج کی عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے گراؤنڈ فلور کی چھتیں گرنے یا تباہی کے قریب ہیں انفراسٹرکچر میں دڑاریں پڑ چکی ہیں جس کے سبب بالائی منزل بھی خطرے میں ہے۔ اس باتوں کا انکشاف کالج پرنسپل کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کو چند ماہ قبل لکھے گئے خط اور ورکس اینڈ...
معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائیگی۔ مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ...

اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جج کی جعلی ڈگری کا تذکرہ چھڑ گیا۔وکیل کی جانب سے جعلی دستاویزات کا معاملہ اٹھانے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے، آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ...

چکوال یونیورسٹی آمد پر شاندار استقبال، مریم نواز ہونہار سکالر شپ لیپ ٹاپ لے کر طلبا کے درمیان پہنچ گئیں
چکوال‘ لاہور (شہزاد چودھری/ نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں آمد پر اظہار مسرت کیا۔ چکوال یونیورسٹی میں مریم نواز کی آمد پر طلباء نے شاندار خیرمقدم کیا اور نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب کے دوران طالبعلم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفی بنانے کے لئے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کے سپیشل طالب علم نے پیانو پر قومی...
سرگودھا کے علاقے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کے والدین سے 20 لاکھ روپے بٹورنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والے درندہ صفت جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چک 43 شمالی کا رہائشی جعلی عامل بلال گھر سے جادو ختم کرنے کے نام پر 17 سالہ لڑکی کا خون ، سر کے بال اور ناخن لے کر جنات کا توڑ نکالتا رہا اور لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل نے یہ کہہ کر لڑکی سے شادی کے لیے رکھے گئے زیورات ہتھیا لیے کہ جنات کو زیور پسند ہیں اور آپ کے گھر میں مزید 3 ہزار جنات ہیں جن...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی 4طالبات کے لئے نقد انعام کااعلان کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے منگل کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے نئے بلاک وسمارٹ آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک، ملی نغمہ پیش کرنے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جہاں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا گیا اور آئینی بنچ نے جسٹس ڈوگر کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بنچ کے آرڈر کا دفاع نہ اٹارنی جنرل اور نہ ہی...
سرگودھا میں جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کیلئے 30 لاکھ لینے کے بعد مبینہ زیادتی کی بھی کوشش کی۔پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہےکہ جعلی عامل نےجن نکالنے کے لیے 30لاکھ روپےبھی لیے۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو سابق ڈیموکریٹک حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے۔ لیزا موناکو جو بائیڈن حکومت میں نائب اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں اور اب حیران کن طور پر مائیکروسافٹ میں صدر برائے عالمی امور کے طور پر حساس معلومات تک رسائی رکھتی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
اسلام آباد: پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبر پختونخوا کے دو کالجز شامل ہیں۔ نرسنگ کونسل کی جانب سے والدین اور اسٹوڈنٹس کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادارے کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے نرسنگ کونسل کی تشکیل نو کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد کالجز کی رجسٹریشن اور انسپکشن کا عمل تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کوالیفائیڈ نرسز کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو سابق ڈیموکریٹک حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے‘‘۔ ریپبلکن صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کے خلاف سخت اقدامات کے سلسلے میں نمایاں ہیں۔ حال ہی میں ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے بڑے ناقد جیمز کومی پر فوجداری الزامات لگنے کے بعد ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ ’’مزید افراد پر بھی مقدمات چل...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کے بچوں کیلئے 20ہزار ڈالر فیس مقرر کی گئی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فیس جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی لسٹ آنے کے بعد متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کرے گی۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا حتمی میرٹ لسٹ آنے پر...
پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے، جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی...
سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلےکئے گئے جبکہ پبلک اورپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی منظور کی گئی۔ اجلاس میں سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ،اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا،پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزکی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ...
ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔ ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم...
بلوچستان کلچر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے فنکاروں، مصوروں، شعرا، موسیقاروں اور ادیبوں کے لیے نے کوئٹہ میں ’آرٹسٹ کیفے‘ قائم کر دیا جو تخلیق اور مکالمے کا نیا مرکز بن کر شہر کے ثقافتی منظرنامے میں تازہ روح پھونکنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ پہاڑوں سے خوراک اور توانائی حاصل کرنے والے نوجوان افتتاحی تقریب میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد شاہ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کا مقصد فنکاروں اور دانشوروں کو ایک باوقار اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ شام کے وقت بیٹھ کر چائے یا کافی کے ساتھ اپنے خیالات اور تخلیقات کا تبادلہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیفے کی انتظامیہ خود آرٹسٹ سنبھال رہے ہیں جبکہ ممبرشپ...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وزیراعلیٰ ہے اور ان کا نام پی سی ایل میں شامل کیا ہے، سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے اپلائی نہیں کیا ہوگا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اپلائی کیا ہے اور یاد دہانی خط بھی لکھا ہے اس کے باوجود سفارتی پاسپورت جاری...
ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔ ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مکہ اور میدنہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہے، پاکستان اب خادمین حرمین شریفین میں شامل ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ وزیراعلیٰ نے کہا نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ساہیوال...

معروف ماہرِ تعلیم و سکالر ڈاکٹر جاوید غنی کا پی آئی ٹی بی میں Thriving in the Age of AI کے عنوان سے معلوماتی لیکچر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِاہتمام "Thriving in the Age of AI" کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی اور سابق پروفیسر و ڈین لمز ڈاکٹر جاوید غنی نے اپنی گفتگو میں پروفیشنلزم، دانشمندی اور قیادت کے حوالے سے انڈسٹری کے تجربات اور سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی فراہم کی۔ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ اس سیشن میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی شمولیت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ادارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہار اطمینان کیا جب کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ...
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال ایڈمرل نوید اشرف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اخلاقی اور پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں...

آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔...
آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے...
آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے...
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا...
بالی ووڈ کے نواب خاندان کی بیٹی اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی پہلی ہی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح انہیں اپنی پہلی فلم پہلی سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بینک کی کارپوریٹ ملازمت چھوڑ کر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ اس وقت ان کی تنخواہ اچھی تھی اور وہ لندن میں بسنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار امول پالیکر نے انہیں فلم ’پہیلی‘ کے لیے...
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ...
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، افغانوں کو دھکے دے کر نکالا گیا یے، دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے فوجی، پولیس والے اور عام لوگ مارے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ 2 میں جھوٹے گواہ پیش کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے، جھوٹے گواہ کی سزا سات سال قید ہے، کمرہ عدالت میں میڈیا کے جو تین چار لوگ آتے ہیں انہیں بولنے کی اجازت ہی نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی، بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا...
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔ جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے) پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری کالجز میں اسٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے 8 ہزار سے زائد ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق آسامیوں میں اقلیتوں کیلئے 5 اور معذور افراد کیلئے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، ٹیچنگ انٹرنز کو7 سے 10 ماہ کیلئے تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ امیدوار کے پاس کم از کم بی ایس یا ماسٹرز ڈگری ہونا لازمی ہے، ایم فل یا پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ درخواست دہندگان کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ Post Views: 7
اعلیٰ تعلیم کمیشن (ایچ ای سی) نے کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اسکالرشپس کامن ویلتھ اسکالرشپ کمیشن (CSC) برطانیہ کی جانب سے فنڈ کی جاتی ہیں، جن کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟ ان اسکالرشپس کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو برطانیہ کی جامعات میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ایچ ای سی پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025، شام 4 بجے (پاکستانی وقت) مقرر کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت: ماسٹرز کے لیے 26 نشستیں پی ایچ ڈی کے...
بھارتی شہر برہم پور میں 80 سالہ بزرگ کے حلق میں پھنسی مسواک کو نکال کر ان کی جان بچا لی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص کماراجو نائک گنجم ضلع کے گاؤں ناٹنگا کے رہائشی ہیں جو صبح کے وقت اپنے دانت صاف کرنے کیلئے مسواک کا استعمال کررہے تھے کہ اچانک مسواک ان کے حلق میں پھنس گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسواک کے حلق میں پھنسنے کے بعد وہ شدید تکلیف میں رہے، جس پر ان کی فیملی نے مقامی ہیلتھ سینٹر سے مسواک کو نکلوانے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی نتائج حاصل نہ ہوسکے۔ رپورٹس کے مطابق فیملی بزرگ کو برہم پور شہر کے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے...
کراچی: گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچے سمیت 3 افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کونکرندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں جس کے بعد کونکر ندی میں گزشتہ تین روز سے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ منگل کوشہرمیں موسلادھاربارش کے دوران گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کونکرندی میں ڈوب کرلا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تیسرے روز جمعے صبح بھی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے ندی میں سرچ اینڈ ریسکیو ٓپریشن کیا گیا۔ تیسرے روز...
اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چینی کمپنیوں کے درمیان پاکستانی انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے اور عملی تربیت کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ معاہدہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین کے دوران بی ٹو بی کانفرنس میں کیا گیا، جس میں تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی، سینو سندھ ریسورسز اور شنگھائی الیکٹرک انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پاکستانی انجینئرز کو عملی تربیت دی جائے گی، جب کہ انجینئرز کے تبادلوں اور چینی زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ 5 سالہ منصوبے کے دوران 100 پاکستانی انجینئرز کو تھر کول منصوبے پر تربیت دی جائے گی، جب...
سپریم کورٹ میں زیر سماعت دہرے قتل کے مجرم عبدالرزاق کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت میں عدالت نے مدعی مقدمہ کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی، مدعی سے مکالمے کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ کی بات پر سپریم کورٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ اور مدعی مقدمہ کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا، مدعی مقدمہ نیاز احمد نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے جس کے لیے وقت چاہیے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کر کے 11...
کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کونکر ندی میں حادثہ دو گاڑیوں کے ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا، 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین افراد کی تلاش میں دن بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، اندھیرےکے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا، صبح فجرکے وقت تینوں افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا جائےگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملیر کینٹ کے راستے سعدی ٹاؤن پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم...
ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب 18 سالہ نوجوان علی حیدر ولد اعجاز حسین سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کی تلاش شروع کی تھی۔ تاہم، اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل روک دیا گیا ۔ پیر کی صبح شروع کئے جانے والے ریسکیو آپریشن کے دوران دوپہر میں سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی جسکے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے ماڑی پور تھانے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سردار عباسی کے مطابق متوفی گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو اتوار کے...
خیبر پختونخوا حکومت نے 2 سالہ بی اے اور بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کے چند برس بعد جزوی طور پر 2 سالہ ڈگری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر صوبے کے منتخب کالجز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری کالجز کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ اب کالجز میں یا تو 4 سالہ بی ایس پروگرام ہو گا یا نئی شروع کی جانے والی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری۔ یہ بھی پڑھیں: خطیر فنڈز کے باوجود خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کیوں؟ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے کے 128 سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال سے ایسوسی ایٹ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’’پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو)‘‘ اور ’’گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام‘‘ کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلرز، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق، گوگل ایشیا کے سربراہ پال ہچنگس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو) کا...
شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی شبلی فراز اور کنول شوذب کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور کنول شوذب کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوئی۔ دو بار کیس کال ہونے پر شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر...
وی نیوز میں گورنمنٹ ڈگری کالج ناکہ میلہ شیخان ضلع اورکزئی کی اسٹوری پبلش ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور کالج میں باقاعدہ داخلے شروع ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں عوام نے علاقے کے اہم تعلیمی مسئلے کو اجاگر کرنے پر وی نیوز اور رپورٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ دیکھیے محمد عامر کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبرپختونخوا ضلع اورکزئی ناکہ میلہ شیخان ڈگری کالج
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ **ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)** شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بند کیے گئے پروگرامز میں **پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاکستان اسٹڈی** سمیت دیگر مضامین شامل ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں طلبہ کی انرولمنٹ...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ایک نوجوان طالب علم اکرام اللہ نے اپنی زندگی کی ایسی داستان سنائی جو نہ صرف ذاتی محنت اور لگن کی عکاس ہے بلکہ بلوچستان کے ہزاروں محروم بچوں کی آواز بھی ہے۔ https://twitter.com/WENewsPk/status/1961643792643297285 سنہ 2022 میں خسنوب گاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد جب لوگ کیمپسوں میں پناہ گزین تھے اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر دیگر متاثرین کے برعکس اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے کپڑوں، ٹینٹ یا کھانے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان سے معیاری تعلیم کا حق مانگا۔ اکرام اللہ نے بتایا کہ ’میں نے کہا سر! ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم...
امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔ The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year. Water in hydraulic fluid froze resulting in landing gear issues, and further the gear strut did not fully extend leading to the weight on...
معروف مذہبی اسکالر انجینیئر مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ سٹی جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا پہ توہین رسالت 295C کی FIR درج — Ammar Khan Yasir (@ammarkhanyasir) August 26, 2025 انجینیئر مرزا محمد علی کے خلاف مقدمہ شہری عمیر علی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے اسکالر پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ انجینیئر مرزا محمد علی نے ایک ویڈیو بیان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مین گستاخی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات انجینیئر مرزا محمد علی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرتے ہوئے ان کی اکیڈمی سیل...
اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبر کے ساتھ اے پی ایس راولپنڈی کی علینہ طارق نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن دی اسکالر سائنس کالج کی وردہ سرفراز نے 1070 نمبر کے ساتھ حاصل کی، تیسری پوزیشن اے پی ایس گوجرانوالہ اور رسول ڈی کی دو طالبات عروہ ملک اور مناہل مرتضیٰ نے حاصل کی۔ پری انجینئرنگ میں دی اسکالر سائنس کالج کے مزمل ساجد نے 1063 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، کپس کالج کے محمد سمیع نے 1059 نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ نعیم نے 1054 نمبر لیکر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ جاری نتائج کے مطابق گیارہویں کے سالانہ امتحان...
جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق گرفتاری مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) سیکشن 3 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا بتایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتاری کے ساتھ ساتھ مرزا کی اکیڈمی کو بھی فوری طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ کسی بھی عوامی اجتماع یا سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انتظامیہ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب مختلف مذہبی جماعتوں اور علما کے وفود نے حکام سے ملاقاتیں کیں اور مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں...
معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ مختلف علما کرام کے وفود نے آج ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ علما کرام کی طرف سے محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ انجینئر محمد علی مرزا گرفتار pic.twitter.com/Zf0MufuEfq — Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) August 25, 2025 اطلاعات کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور سخت سیکیورٹی میں انہیں تحویل میں لیا گیا۔ گرفتاری کا یہ عمل ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے حکم پر انجام پایا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، اور اکیڈمی سیل کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے...
خیبرپختونخوا حکومت نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تعلیمی اداروں کویک ہفتے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختو نخوانے اعلامیہ جاری کیا، 19سے25اگست2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق اقدام طلبا،اساتذہ،اسٹاف کی زندگیوں کوتحفظ دینے کے لیے اٹھایا گیا،جہاں ممکن ہو ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے آن لائن طریقہ اپناسکتے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مدمیں ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ واضح رہیکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی،شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی،...
اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟ اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) معروف صحافی، تجزیہ کار و کالم نگار سہیل وڑائچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے نام کالم میں انہیں یوٹرن لینے کا مشورہ دے دیا۔ روزنامہ جنگ کیلئے اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ ڈیئرقیدی جی! سیاسی تضادات نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے کہ آپ کے چاہنے والے آپ کو چوم چوم کر مارنے پر تلے ہوئے ہیں بظاہر یہ آپ سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انقلاب اور احتجاج کے ذریعے آپ کو تخت پر لا بٹھائیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اس بیانیے نے آپ کو یرغمال بنا کر آپ کے سیاسی راستے مسدود کر دیئے ہیں ،آہ و بکا، جھوٹ پر مبنی...
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) خلیجی سلطنت عمان نے پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان کردیا۔ گلف نیوز کے مطابق سلطنت عمان کی حکومت نے عمانی پروگرام برائے ثقافتی اور سائنسی تعاون کے تحت مکمل فنڈڈ سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں جس میں بین الاقوامی طلبہ بشمول پاکستانی شہریوں کو منتخب مضامین میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، وظائف عمان بھر میں معروف نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (ادویات کو چھوڑ کر) کی تعلیم کا احاطہ کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکالرشپ کے تحت ناصرف ٹیوشن فیس کی مکمل چھوٹ دی جائے گی بلکہ اس کے ساتھ اگر رہائش فراہم...
سلطنت عمان نے پاکستانی طلبہ سمیت بین الاقوامی امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جو عمانی پروگرام برائے ثقافتی و سائنسی تعاون کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس انجینئرنگ، ہیومینیٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (میڈیکل شعبہ مستثنیٰ) میں بیچلر ڈگری کے لیے عمان کی معروف نجی جامعات میں دستیاب ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے لیے مراعات مکمل ٹیوشن فیس معافی ماہانہ وظیفہ 200 عمانی ریال (بغیر رہائش) یا 140 عمانی ریال (مفت رہائش کے ساتھ) ہر تعلیمی سال ایک ریٹرن ایئر ٹکٹ 3 تک یونیورسٹیز اور 2 تعلیمی مضامین کا انتخاب اہلیت کے لیے معیار امیدوار پاکستانی شہری ہوں، عمر 23 سال یا اس سے کم...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ضلع بٹگرام کے علاقہ نیل بند میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں شملائی مندروالی کے مقام سے نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 18 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ: بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، 1زخمیریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص...
اسلام آباد: سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام “نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔ انہوںنے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 18 جولائی 2024ء کو مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ بی ایل اے/ مجید بریگیڈ متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے بی ایل...
پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔...
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ایک تاریخ ساز قانون کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی کئی شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر...
قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
قومی اسمبلی میں خواتین کو بلاوجہ یا غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے مطابق، شوہر یا کسی بھی گھر کے فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ ترمیمی بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے منگل کے اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالا گیا تو ذمہ دار شخص کو تین سے چھ ماہ تک قید اور 2 لاکھ روپے تک...
بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اراکین کی نااہلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز پر سزاؤں کی بارش کرنے کے لیے عدالتوں کا استعمال کیا گیا، جھوٹے مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں اور فیصلوں کے بعد فوراً الیکشن کمیشن نے اراکین کو نا اہل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کیا گیا، آرٹیکل...
حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فعال کرنے اور اس پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ازسرنو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کے سپرد کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھالاوان...
ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دئیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کے دن احتجاج نہ کرے کیونکہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھے۔ ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں۔ 28 ویں ترمیم ابھی زیرغور نہیں لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے طلبہ کے لیے ’ہونہار اسکالرشپ‘ پروگرام کا آن لائن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیارے طلبہ! آپ کے خواب پنجاب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ My dear students of Punjab! Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future. Through the HONAHAR Scholarship Program, Alhamdolillah, 80,000 young minds have been given the wings to thrive, 50,000 already receiving their scholarships, 30,000 more on the way, and many more to… — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2025 انہوں نے بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 80...
اسلام آباد: تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف-11/2، اسلام آباد میں ’’اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ‘‘ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فاؤنڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل میں مؤثر طریقے سے ضم کرنا تھا، تاکہ تدریس کو زیادہ مؤثر، دلچسپ اور انفرادی نوعیت کا بنایا جا سکے۔ ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء کو AI کے بنیادی تصورات، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور ڈیجیٹل تشخیص کے...

تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد
تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل...
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو عوام سے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی اپیل کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو ارکان نااہل قرار دیے گئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کو نامزد نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی بہن عظمیٰ خان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہو گئی، تینوں بہنیں جیل کے...
لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ “چیوننگ سکالرشپ” پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو برطانوی حکومت کی طرف سے مکمل فنڈنگ کے ساتھ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کو دنیا بھر کے ہونہار اور ذہین طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں اور جنہوں نے اپنے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو مکمل ٹیوشن فیس، ویزا کے اخراجات، رہائش، ماہانہ وظیفہ اور برطانیہ سے آنے اور جانے کے سفر کے اخراجات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ پاکستانی...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن...
سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس اور نجی ادارے کنگزفورڈ کالج (Kingsford College) کے درمیان ایم او یو (معاہدہ) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کالج کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم، داخلہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے...
پاکستانی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں شاندار موقع سامنے آ گیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن نے شیوننگ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو باصلاحیت، محنتی اور مڈ کیریئر پروفیشنلز کو برطانیہ کی معروف جامعات میں مکمل فنڈنگ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اسکالرشپ میں شامل مکمل ٹیوشن فیس،رہائش کے اخراجات، ویزا اور سفری اخراجات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔ یعنی کامیاب امیدوار کو تعلیم کے دوران کسی بھی مالی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کون کر سکتا ہے اپلائی؟ پاکستانی شہری کم از کم دو سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے قیادت، سماجی بہتری اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیت رکھنے والے نوجوان اہم...
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے۔چکری انٹرچینج پر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو جاکے بانی سے جیل میں بات کرے، حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا وہ پاکستان آئیں گے تو گرفتار ہوں گے، بانی کے بچے آنا چاہتے ہیں انہوں...